ممبئی ایئرپورٹ کا سرور ہوا ڈاون، بڑھ گئی اچانک سے بھیڑ، فلائٹس پر بھی اثر
ممبئی ایئرپورٹ کا سرور ہوا ڈاون، بڑھ گئی اچانک سے بھیڑ، فلائٹس پر بھی اثر ۔ تصویر : ٹویٹر ۔
Mumbai International Airport: ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعرات کو سرور ڈاون ہونے کی وجہ سے اچانک سے مسافروں کیلئے پریشانی کھڑی ہوگئی ۔ کافی لمبے وقت سے مسافروں کو چیک ان کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ممبئی : ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعرات کو سرور ڈاون ہونے کی وجہ سے اچانک سے مسافروں کیلئے پریشانی کھڑی ہوگئی ۔ کافی لمبے وقت سے مسافروں کو چیک ان کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دراصل جب مقررہ فلائٹس بک کی جاتی ہیں تو ہوائی اڈے پر چیک ان کیلئے بھیڑ ہوتی ہے ۔ وہیں اس معاملہ کو لے کر ایئرپورٹ انتظامیہ نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈہ انتظامیہ اس تکنیکی پریشانی کو حل کرنے کیلئے پوری طرح سے کام کررہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ سروسز جلد ہی شروع کردی جائے گی ۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی ہوائی اڈہ کے ٹرمنل ٹو پر ایک کمپیوٹر سسٹم کریش ہونے کی وجہ سے طویل قطاریں لگ گئی ہیں، کیونکہ چیک ان میں تاخیر ہورہی ہے ۔ ممکنہ طور سے اڑان کے ٹیک آف شیڈیول بھی بدلے جارہے ہیں ۔
کئی ٹویٹر یوزرس نے بھیڑ کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ایئر انڈیا نے ان میں سے ایک کو جواب دیتے کہا کہ ہماری ٹیم پریشانی کو کم کرنے کیلئے کام میں مصروف ہے ۔ ایک یوزر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سسٹم اسی وقت کریش ہوگیا جب اس نے اپنا سامان چیک ان کاونٹر پر رکھا تھا ۔
بتادیں کہ قومی راجدھانی دہلی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ سب سے زیادہ مصروف رہتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔