آرین خان ڈرگس کیس: این سی بی افسر برخاست، جانئے کن الزامات پر ہوئی کارروائی
آرین خان ڈرگس کیس: این سی بی افسر برخاست، جانئے کن الزامات پر ہوئی کارروائی (Image: News18 Creative)
Drugs-on-cruise raid case: سرکاری ذرائع کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق وشو وجے سنگھ کو پچھلے سال اپریل سے پہلے ہی معطل کردیا گیا تھا جبکہ این سی بی کے ذریعہ ان کے طرز عمل کے سلسلہ میں جانچ کی جارہی تھی ۔
ممبئی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) نے ایس پی وشو وجے سنگھ کو سروس سے ہٹادیا ہے ۔ وہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر کے خلاف ممبئی میں 2021 میں کروز ڈرگس چھاپہ ماری کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق افسر کو ایک غیر متعلقہ معاملہ میں ایجنسی سے ہٹا دیا گیا ہے نہ کہ آرین خان سے وابستہ جانچ کے حصے کی شکل میں ۔
سرکاری ذرائع کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق وشو وجے سنگھ کو پچھلے سال اپریل سے پہلے ہی معطل کردیا گیا تھا جبکہ این سی بی کے ذریعہ ان کے طرز عمل کے سلسلہ میں جانچ کی جارہی تھی ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بد انتظامی سے متعلق ایک غیر متعلقہ معاملہ میں جانچ حال ہی میں پوری ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں سروس سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ستیہ نارائن پردھان نے رپورٹ کی تصدیق کی ہے، لیکن سنگھ نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ وزارت داخلہ کے پاس زیر التوا ہے ۔
این سی بی کی ممبئی ٹیم کے خلاف الزامات کے بعد جس میں سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے بھی شامل تھے، کارڈیلیا چھاپہ ماری میں ایک الگ ویجیلنس جانچ کی گئی، جو نومبر 2021 میں ختم ہوئی ۔ نتیجہ کے طور پر سات افسران کے خلاف محکمہ جاری کارروائی شروع کی گئی ۔ حالانکہ جانچ میں کیا سامنے آیا یہ عام نہیں کیا گیا ہے ۔
دو اکتوبر 2021 کو آرین خان اور کئی دیگر لوگوں کو این سی بی کے ذریعہ ڈرگس رکھنے ، استعمال کرنے اور اسمگلنگ کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا ، جو ممبئی کے بین الاقوامی کروز ٹرمنل پر کارڈیلیا کروز شپ میں مارے گئے چھاپوں سے وابستہ تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔