'روٹی پلٹنے کا وقت آگیا ہے....' ، این سی پی سربراہ شرد پوار کے بیان سے بڑھا سیاسی درجہ حرارت

'روٹی پلٹنے کا وقت آگیا ہے....' ، این سی پی سربراہ شرد پوار کے بیان سے بڑھا سیاسی درجہ حرارت ۔ تصویر : News18

'روٹی پلٹنے کا وقت آگیا ہے....' ، این سی پی سربراہ شرد پوار کے بیان سے بڑھا سیاسی درجہ حرارت ۔ تصویر : News18

Maharashtra Politics: شرد پوار نے کہا ہے کہ اب روٹی پلٹنے کا وقت آگیا ہے ۔ ایسا نہیں کیا تو روٹی جل جائے گی ۔ جہاں شندے گروپ کا کہنا ہے کہ یہ اجیت پوار کو درکنار کرنے کی طرف اشارہ ہے تو وہیں اس پر اجیت پوار نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Maharashtra
  • Share this:
    ممبئی : این سی پی کے سربراہ شرد پوار کے روٹی پلٹنے والے بیان پر سیاست گرم ہوگئی ہے ۔ پوار کے بیان کے الگ الگ مطلب نکالے جارہے ہیں ۔ دراصل شرد پوار نے کہا ہے کہ اب روٹی پلٹنے کا وقت آگیا ہے ۔ ایسا نہیں کیا تو روٹی جل جائے گی ۔ جہاں شندے گروپ کا کہنا ہے کہ یہ اجیت پوار کو درکنار کرنے کی طرف اشارہ ہے تو وہیں اس پر اجیت پوار نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

    شرد پوار نے ممبئی میں یووا منتھن پروگرام کے دوران کہا تھا کہ کسی نے مجھے کہا ہے کہ روٹی صحیح وقت پر پلٹنی ہوتی ہے اور اگر صحیح وقت پر نہیں پلٹی تو وہ کڑوی ہوجاتی ہے ۔ اب صحیح وقت آگیا ہے روٹی پلٹنے کا ، اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے سینئر لیڈروں سے اپیل کروں گا کہ وہ اس پر کام کریں ۔

    شرد پوار کے بیان پر قیاس آرائیوں کے درمیان اجیت پوار نے بھی رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوار صاحب نے اپنے 55 ۔ 56 سال کے سیاسی کریئر میں کئی مرتبہ روٹی پلٹی ہے ۔ یعنی کہ تنظیم میں تبدیلی کی ہے ۔ ہم نے بھی دیکھا ہے کہ نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے اور ان کو ترقی دی گئی ہے ۔ 38 ۔ 40 سال کی عمر میں ہمیں بھی موقع ملا تھا۔ اجیت نے کہا کہ ہماری فیلڈ میں بھی لوگ پروموشن اونچے عہدہ کی خواہش رکھتے ہیں ۔

    اجیت پورا نے شرد پوار کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی چاہتا ہوں کہ ممبر اسمبلی ، ممبر پارلیمنٹ کے طور پر نئے چہروں کو جگہ ملے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی یہ پرانی روایت رہی ہے کہ پرانے چہرے ہٹتے ہیں اور نئے چہرے سامنے آتے ہیں ۔

    یہ بھی پڑھئے: اچھی خبر! گرمی سے ملے گی راحت، دہلی سمیت ان ریاستوں میں ہوگی جھماجھم بارش


    یہ بھی پڑھئے: کم نہیں ہورہی منیش سسودیا کی مشکلات، عدالت نے 12 مئی تک بڑھائی عدالتی حراست کی مدت


    شرد پوار نے حال ہی میں ایسے بیان دئے ہیں کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ اس سے پہلے پوار نے 2024 میں مل کر الیکشن لڑنے سے وابستہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مل کر کام کرنے کی خواہش ہے ، لیکن صرف خواہش ہی ہمیشہ کافی نہیں ہوتی ہے ۔ سیٹوں کی تقسیم اور کوئی مسئلہ ہے یا نہیں، ان سب پر بھی ابھی بات نہیں ہوئی ہے، تو میں آپ کو کیسے بتا سکتا ہوں ۔

    وہیں دوسری طرف مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ کانگریس ان لوگوں کے ساتھ آگے بڑھے گی جو ایم وی اے اتحاد میں رہیں گے ۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانگریس کا کردار اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بی جے پی مخالف پارٹیاں ایک ساتھ لڑیں ۔ اتحاد میں دیگر پارٹیوں کا کردار الگ ہوسکتا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: