NCP News: سپریا سولے اور اجیت پوار کا پارٹی میں کیا ہوگا رول؟ این سی پی نے دیا یہ جواب
NCP News: سپریا سولے اور اجیت پوار کا پارٹی میں کیا ہوگا رول؟ این سی پی نے دیا یہ جواب ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔
Maharashtra News: شرد پوار نے منگل کو این سی پی کے صدر عہدہ سے اپنے استعفی کا اعلان کیا اور پارٹی کے کارکنان و حامیوں کو دباو میں اگلے کچھ دنوں میں اپنے فیصلہ پر پھر سے غور کرنے پر رضامند بھی ہوگئے ۔
ممبئی : شرد پوار نے منگل کو این سی پی کے صدر عہدہ سے اپنے استعفی کا اعلان کیا اور پارٹی کے کارکنان و حامیوں کو دباو میں اگلے کچھ دنوں میں اپنے فیصلہ پر پھر سے غور کرنے پر رضامند بھی ہوگئے ۔ حالانکہ این سی پی کے سینئر لیڈر کے نظر ثانی کیلئے راضی ہونے کے باوجود سبھی طرح کی قیاس آرائی کی جارہی ہے ۔ اس کے مطابق شرد پوار کی ممبر پارلیمنٹ بیٹی سپریا سولے پارٹی صدر ہوں گی، جبکہ شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار ریاستی صدر ہونے کے ساتھ ہی وزیراعلی امیدوار بھی ہوں گے ۔
لیکن این سی پی کے انل پاٹل نے اس طرح کی افواہوں پر لگام لگاتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ بھی طے نہیں ہے، کیونکہ پارٹی کارکنان اب شرد پوار کا من بدلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ پرفل پٹیل بھی ایک ممکنہ نام ہے، لیکن پوار کے اعلان پر ملے رد عمل نے سب کچھ بھنور میں لٹکا دیا ہے ۔ دراصل شرد پوار کے استعفی کے بعد پارٹی کے کئی لیڈروں نے بھی اپنے اپنے سے استعفی دیدیا ہے، جس میں پارٹی کے جنرل سکریٹری عہدہ سے جتیندر اودھ کا استعفی بھی شامل ہے ۔ حالانکہ پارٹی نائب صدر پرفل پٹیل نے کہا ہے کہ انہیں صدر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ سپریا سولے نے حال ہی میں پارٹی میں دو اہم واقعات کا اشارہ دیا تھا ۔ ایک ممبئی میں اور ایک دہلی میں ۔ شرد پوار کا استعفی ان میں سے ایک غلط ہے اور اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ سپریا سولے اس فیصلے سے اچھی طرح واقف تھیں ۔ ایک طویل عرصہ سے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر سپریا کا میلان قومی سیاست میں مانا جاتا ہے اور اس لئے انہیں پارٹی صدر عہدہ کے طور پر منتخب کیا جاسکتا ہے جبکہ اجیت پوار مہاراشٹر میں اپنی طویل عرصہ کی وزیراعلی بننے کی خواہش کے ساتھ پارٹی کی قیادت کرسکتے ہیں ۔
چھگن بھجبل نے کہا کہ ایک ممبر پارلیمنٹ کے طور پر سپریا اچھا کام کررہی ہیں، اس لئے نئے صدر کا فیصلہ کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔ اجیت پوار کو ریاست کی ذمہ داری سنبھالنی چاہئے ۔ کام کی تقسیم پہلے سے ہی ہے ۔ حالانکہ بھجبل نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم ممبئی میں تھے، اس لئے ہم غیر رسمی طور پر اس بات پر گفتگو کرنے کیلئے ملے کہ پوار صاحب کو اپنا استعفی واپس لینے کیلئے کیسے راضی کیا جائے ۔
شرد پوار نے منگل کو سینئر عہدہ سے ہٹنے کا اعلان کیا، لیکن زور دے کر کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے ۔ بدھ کو ہمیشہ کی طرح وہ یشونت راو چوہان پرتشٹھان میں صبح دس بجے سے دو پہر ایک بجے تک لوگوں سے ملتے نظر آئے ۔ حالانکہ این سی پی لیڈروں نے یشونت چوہان سینٹر میں پارٹی کیلئے مستقبل کی حکمت عملی پر غور و فکر کیا ، لیکن شرد پوار اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔