پرفل پٹیل بن سکتے ہیں این سی پی کے نئے صدر، شرد پوار نبھائیں گے پارٹی صلاح کار کا رول: ذرائع
پرفل پٹیل بن سکتے ہیں این سی پی کے نئے صدر، شرد پوار نبھائیں گے پارٹی صلاح کار کا رول: ذرائع ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔
NCP Sharad Pawar Praful Patel: شرد پوار کے منگل کو این سی پی کے سربراہ کے طور پر عہدہ چھوڑنے کے بعد ان کے بھتیجے اور پارٹی کے لیڈر اجیت پوار نے کہا کہ این سی پی کے سینئر کو اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے میں دو سے تین دن لگیں گے ۔
ممبئی : شرد پوار کے منگل کو این سی پی کے سربراہ کے طور پر عہدہ چھوڑنے کے بعد ان کے بھتیجے اور پارٹی کے لیڈر اجیت پوار نے کہا کہ این سی پی کے سینئر کو اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے میں دو سے تین دن لگیں گے ۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار نے ممبئی میں مظاہرہ کررہے پارٹی کارکنان سے بات چیت کے دوران صحافیوں سے کہا کہ ہم نے انہیں ( شردپوار) بتایا ہے کہ کارکنان کافی پریشان ہیں ۔ ہم نے انہیں یہ بھی بتایا ہے کہ پارٹی کارکنان چاہتے ہیں کہ کارگزار صدر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ پارٹی صدر بھی بنے رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں گے اور اس کیلئے دو تین دنوں کی ضرورت ہے ۔
اس درمیان ذرائع کے حوالے سے خبر آرہی ہی کہ پارٹی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل کو این سی پی کا نیا صدر بنایا جاسکتا ہے جبکہ شرد پوار پارٹی کے صلاح کار کا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ دراصل این سی پی کے صدر شرد پوار نے منگل کو یہ کہتے ہوئے سب کو چونکا دیا کہ انہوں نے پارٹی صدر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پوار نے ممبئی کے یشونت راؤ چوہان پرتشتھان میں اپنی سوانح عمری کے نظرثانی شدہ ایڈیشن کی ریلیز کے موقع پر پارٹی کے صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ۔ اس پارٹی کی بنیاد انہوں نے 1999 میں رکھی تھی ۔ اس کے بعد این سی پی کے لیڈروں اور کارکنوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
پوار نے کہا کہ ان کا سیاسی سفر یکم مئی 1960 کو شروع ہوا تھا اور گزشتہ 63 سالوں سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے سالوں میں انہوں نے مہاراشٹر اور ملک کی مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری راجیہ سبھا کی رکنیت کی مدت تین سال باقی ہے، اس دوران میں بغیر کسی عہدے کے مہاراشٹر اور ملک کے مسائل پر توجہ دوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یکم مئی 1960 سے یکم مئی 2023 تک کے طویل عرصے میں ایک قدم پیچھے ہٹنا ضروری ہے۔ اس لئے میں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔