سیلاب سے محفوظ بچائے گئے مہا لکشمی ایکسپریس کے سبھی مسافر، این ڈی آر ایف، فضائیہ اور بحریہ نے ایسے بچایا

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) ، ہندوستانی بحریہ کے ویسٹرن کمانڈ اور ہندوستانی فضائیہ کی مدد سے ٹرین میں سوار تمام افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

Jul 27, 2019 12:53 PM IST | Updated on: Jul 27, 2019 04:06 PM IST
سیلاب سے محفوظ بچائے گئے مہا لکشمی ایکسپریس کے سبھی مسافر، این ڈی آر ایف، فضائیہ اور بحریہ نے ایسے بچایا

مہاراشٹر میں ہو رہی تیز بارش میں ممبئی اور کولہا پور کے مابین چلنے والی مہا لکشمی ایکسپریس بدلا پور اور وانگانی روٹ  پر پانی میں پھنس گئی تھی۔ برسات سے ٹرین میں سوار تقریبا 700 مسافروں کی سانسیں اٹک گئی تھیں ۔ لیکن نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) ، ہندوستانی بحریہ کے ویسٹرن کمانڈ اور ہندوستانی فضائیہ کی مدد سے ٹرین میں سوار تمام افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

زبردست بارش سے الہاس ندی میں پانی بڑھنے کے سبب بدلاپور کے پاس ریلوے ٹریک پوری طرح سے ڈوب گیا۔ تھانے کے نائب کلکٹر شیواجی پاٹل نے بتایا کہ اسی ٹریک سے ہو کر مہالکشمی ایکسپریس گزر رہی تھی۔ پانی کی سطح کو تیزی سے بڑھتا ہوا دیکھ کر ٹرین کو احتیاطی طور پر روک دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسافر محفوظ تھے لیکن ڈر صرف ریلوے ٹریک پر بڑھتے پانی کو لے کر تھا۔

Loading...

بحریہ کی کل 8 ٹیمیں علاقے میں تعینات

انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی انتظامیہ سمیت این ڈی آر ایف کی ٹیم کو موقع پر روانہ کردیا گیا تھا۔ بعد میں صورتحال کو خراب ہوتا دیکھ کر بحریہ اور فضائیہ کی بھی مدد لی گئی۔  بحریہ کی ہیلی کاپٹر سروس لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے میں کافی کام آئی۔ بحریہ کی کل 8 ٹیمیں سیلاب زدہ علاقے میں تعینات ہیں۔

نو حاملہ خواتین کو بچایا گیا

دن چڑھنے کے ساتھ راحت اور بچاؤ کے کام پر خراب موسم کا بھی اثر پڑا۔  راحتی کام سے ہیلی کاپٹر کو ہٹانا پڑا۔ این ڈی آر ایف کے جوان کشتی کے سہارے لوگوں کو ٹرین سے نکال کر خالی علاقوں میں لے گئے۔ اس دوران نو حاملہ خواتین کو بھی محفوظ بچا لیا گیا۔  

Loading...