کیا 15 ۔ 20 دنوں میں گرجائے گی مہاراشٹر کی شندے سرکار! سنجے راوت نے کہا: جاری ہوچکا 'ڈیتھ وارنٹ'

کیا 15 ۔ 20 دنوں میں گرجائے گی مہاراشٹر کی شندے سرکار! سنجے راوت نے کہا: جاری ہوچکا 'ڈیتھ وارنٹ' ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

کیا 15 ۔ 20 دنوں میں گرجائے گی مہاراشٹر کی شندے سرکار! سنجے راوت نے کہا: جاری ہوچکا 'ڈیتھ وارنٹ' ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

Maharashtra politics: ادھو ٹھاکرے گروپ کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے دعوی کیا ہے کہ سرکار اگلے پندرہ سے بیس دنوں میں گر جائے گی ۔ راوت نے کہا کہ اس سرکار کا ڈیتھ وارنٹ جاری ہوچکا ہے ۔ راوت کے اس دعوی سے ایک مرتبہ پھر سیاسی گلیارے میں ہلچل مچ گئی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Maharashtra | Mumbai
  • Share this:
    ممبئی : مہاراشٹر کی سیاست ایک مرتبہ پھر گرمانے لگی ہے ۔ موجودہ شندے ۔ فڑنویس سرکار کو لے کر پیشین گوئیوں کا دور پھر سے شروع ہوچکا ہے ۔ ادھو ٹھاکرے گروپ کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے دعوی کیا ہے کہ سرکار اگلے پندرہ سے بیس دنوں میں گر جائے گی ۔ راوت نے کہا کہ اس سرکار کا ڈیتھ وارنٹ جاری ہوچکا ہے ۔ راوت کے اس دعوی سے ایک مرتبہ پھر سیاسی گلیارے میں ہلچل مچ گئی ہے ۔

    شیوسینا ادھو گروپ کے لیڈر سنجے راوت نے اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سب اپنا اپنا حساب کتاب پیش کررہے ہیں، لیکن ہم نتیجوں کا انتظار کررہے ہیں ۔ راوت نے کہا کہ وزیراعلی اور ان کے 40 لوگوں کی فی الحال جو حکومت ہے ، وہ اگلے 15 سے 20 دنوں میں ختم ہوجائے گی ۔ میں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ فروری تک سرکار گر جائے گی، لیکن کورٹ کا فیصلہ تاخیر سے آرہا ہے ۔ یہ سرکار ٹکنے والی نہیں ہے، کیونکہ اس سرکار کا 'ڈیتھ وارنٹ' جاری ہوچکا ہے ۔ سنجے راوت نے کہا کہ اب یہ طے ہوگیا ہے کہ کون اور کب دستخط کرے گا ۔

    راوت کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب این سی پی کے لیڈر اجیت پوار کو لے کر قیاس آرائی کا بازار گرم ہے ۔ انہوں نے اپنی جانب سے وضاحت پیش کردی ہے کہ وہ این سی پی میں ہی رہیں گے ۔ راوت نے کہا کہ 'ڈیتھ وارنٹ' جاری ہونے کا میرا مطلب تھا کہ وزیراعلی کو بدلنے کی بی جے پی کی تیاری زوروں پر چل رہی ہے ، کیونکہ ان کی انٹرنل رپورٹ ہی بتا رہی ہے کہ اس سرکار کے ساتھ رہنے پر بی جے پی کو بھاری نقصان ہورہا ہے، اس لئے وزیراعلی شندے آج کل کیوں اتنی کشیدگی میں ہیں یہ ان سے پوچھئے ۔ بی جے پی پوری تیاری کررہی ہے اور جلد ہی وزیراعلی بدل جائے گا ۔

    سنجے راوت نے جلگاوں میں بات چیت میں کہا کہ ان کی پارٹی عدالت کے حکم کا انتظار کررہی ہے اور امید کررہی ہے کہ انصاف ہوگا ۔ بتادیں کہ راجیہ سبھا رکن سنجے راوت ادھو ٹھاکرے قیادت کے خلاف بغاوت کرنے والے 16 ممبران اسمبلی ( شندے گروپ) کو نااہل ٹھہرانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر زیر التو سپریم کورٹ کے فیصلہ کا ذکر کررہے تھے ۔

    یہ بھی پڑھئے: بہار: ڈزنی لینڈ میلہ کے ٹاور جھولا میں دوڑا کرنٹ، حادثہ میں 2 زخمی، مچ گئی افراتفری


    یہ بھی پڑھئے: 'جب تک انصاف نہیں ملے گا، ہم یہیں رہیں گے' جنتر منتر پر پھر چھلکا پہلوانوں کا درد



    وہیں بی جے پی لیڈر رام کدم نے سنجے راوت کے شندے ۔ فڑنویس سرکار کے اگلے 15 دنوں میں گر جانے کو لے کر کہا کہ اب ہاتھ میں پوپٹ لے کر لوگوں کا مستقبل بتانے کا ہی کام باقی رہ گیا ہے ۔ مہا وکاس اگھاڑی میں تینوں پارٹیاں خود ایک سوچ کو فالو نہیں کرپارہی ہیں ۔ وہیں ادھو ٹھاکرے کے پاس بچے ہوئے لیڈر بھی ایکناتھ شندے کی پناہ میں جارہے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: