سمندر میں بہہ کر آیا سوٹ کیس، کھولا تو ملا کچھ ایسا کہ اڑ جائیں گے ہوش

سوٹ کیس میں ملے ان انسانی جسم کے حصوں کے بعد ماہم پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کردیا ہے اور گمشدہ ہوئے لوگوں کی جانکاری کھنگالنے کیلئے اطلاع شیئر کی گئی ہے۔

Dec 03, 2019 11:08 AM IST | Updated on: Dec 03, 2019 12:38 PM IST
سمندر میں بہہ کر آیا سوٹ کیس، کھولا تو ملا کچھ ایسا کہ اڑ جائیں گے ہوش

ممبئی: مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں انسانی جسم کے حصے کے ٹکڑے ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ دراصل ممبئی کے ماہم بیچ پر پیر کی شام ایک سوٹ کیس میں انسانی جسم کے ٹکڑے برآمد ہوئے۔ ممبئی پولیس کی شروعاتی جانچ کے  مطابق سمندر سے بہہ کر آئے سوٹ کیس کو جب کھولا گیا تو اس میں داہنا پاؤں اور بائیں ہاتھ کے الگ۔الگ حصے کٹے ہوئے ملے۔  وہیں لاش کے سبھی حصوں کی تلاش میں سمندر کے ماہی گیروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

فی الحال پولیس نے لاش کے ان ٹکڑوں کو سائن اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کسی خاتون کی لاش ہے یا کسی مرد کی۔

سوٹ کیس میں ملے ان انسانی جسم کے حصوں کے بعد ماہم پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کردیا ہے اور گمشدہ ہوئے لوگوں کی جانکاری کھنگالنے کیلئے اطلاع شیئر کی گئی ہے۔

Loading...

Loading...