این سی پی کے صدر بنے رہیں گے شرد پوار، واپس لیا اپنا استعفی، کہی یہ بڑی بات
این سی پی کے صدر بنے رہیں گے شرد پوار، واپس لیا اپنا استعفی، کہی یہ بڑی بات (File Photo)
Maharashtra News: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی) کے صدر شرد پوار نے اپنا استعفی واپس لینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی کے لاکھوں کارکنان کا مطلبہ تھا کہ میں اپنا استعفی واپس لے لوں ۔
ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی) کے صدر شرد پوار نے اپنا استعفی واپس لینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی کے لاکھوں کارکنان کا مطلبہ تھا کہ میں اپنا استعفی واپس لے لوں ۔ ملک بھر سے کئی لوگوں کے فون آئے ، میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں صدر عہدہ سے اپنا استعفی واپس لے رہا ہوں ۔ این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے پہلے کہا تھا کہ پوار نے پارٹی سربراہ کے طور پر عہدہ چھوڑنے کے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کیلئے مزید وقت مانگا ہے ۔
ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شرد پوار نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کی توہین نہیں کرسکتا ۔ آپ کے پیار کی وجہ سے مجھ سے استعفی واپس لینے کا مطالبہ اور این سی پی کے سینئرلیڈروں کے ذریعہ پاس تجویز کا میں احترام کررہا ہوں ۔ میں این سی پی کے قومی صدر عہدہ سے ہٹنے کا اپنا فیصلہ واپس لیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دو مئی کو میں نے پارٹی کے قومی صدر کے عہدہ سے سبکدوش ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی، کیونکہ میں اس عمر میں ذمہ داریوں سے آزاد ہونا چاہتا تھا ۔ حالانکہ پارٹی کارکنان اور عہدیدیداروں کی مایوسی کو دیکھتے ہوئے میں نے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے مجھ کو بہت پیار دیا ہے اور میں انہیں مایوس نہیں کرسکتا تھا ۔
شرد پوار نے کہا کہ کمیٹی نے مجھ سے قومی صدر کی ذمہ داری پھر سے لینے کی درخواست کی اور محتاط طور پر غور کرنے کے بعد میں نے ایسا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنان کے ذریعہ کئے گئے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور اس کو قبول کرتا ہوں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔