ساورکر تنازع: کانگریس کا ادھو ٹھاکرے پر حملہ، کہا: ہماری پارٹی نے ملک کو آزادی دلائی
ساورکر تنازع: کانگریس کا ادھو ٹھاکرے پر حملہ، کہا: ہماری پارٹی نے ملک کو آزادی دلائی ۔ تصویر : News18
Maharashtra News: کانگریس کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر نانا پٹولے نے پیر کو کہا کہ ان کی پارٹی اور ساتھی پارٹی شیوسینا (یو بی ٹی) کے الگ الگ سیاسی نظریات ہیں اور اپوزیشن پارٹی کے کامن منیمم پروگرام میں وی ڈی ساورکر کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔
ناگپور: کانگریس کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر نانا پٹولے نے پیر کو کہا کہ ان کی پارٹی اور ساتھی پارٹی شیوسینا (یو بی ٹی) کے الگ الگ سیاسی نظریات ہیں اور اپوزیشن پارٹی کے کامن منیمم پروگرام میں وی ڈی ساورکر کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔ شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) نے پیر کو کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ ساورکر پر حملہ کرنے سے لوک سبھا رکن کے طور پر نااہل قرار دئے جانے سے انہیں ملی ہمدردی کم ہوجائے گی ۔
پارٹی کے ترجمان 'سامنا' کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی آج جس سچائی کے لیے لڑ رہے ہیں، ساورکر کے خلاف توہین آمیز بیانات دے کر اس جنگ کو نہیں جیتا جا سکتا۔ بتادیں کہ لوک سبھا سے نااہل قرار دئے جانے کے بعد دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا تھا: ’’میرا نام ساورکر نہیں ہے، میرا نام گاندھی ہے اور گاندھی کسی سے معافی نہیں مانگتے ہیں‘‘۔ راہل کے اس تبصرہ سے متعلق سوال پر پٹولے نے ناگپور میں نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس کا نظریہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس ہی ہے جس نے ملک کو آزادی دلائی اور آئین کی بنیاد پر کام کیا۔ اس لئے اقتدار میں آنا یا نہ آنا ثانوی بات ہے…کانگریس کے لئے اصول اہم ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی ( ایم وی اے ) اتحاد میں کانگریس، شیوسینا ( یو بی ٹی) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی ) شامل ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔