مہاراشٹر : ناندیڑ میں آبروریزی کے الزام میں ڈھونگی بابا صابر فاروقی گرفتار ، چلاتا تھا لڑکیوں کا مدرسہ

ناندیڑ کے ایک مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والی معصوم بچی کی آبروریزی کرنے والے ڈھونگی بابا صابر فاروقی کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔

Jan 19, 2018 09:49 PM IST | Updated on: Jan 19, 2018 09:49 PM IST
مہاراشٹر : ناندیڑ میں آبروریزی کے الزام میں ڈھونگی بابا صابر فاروقی گرفتار ، چلاتا تھا لڑکیوں کا مدرسہ

ناندیڑ : ناندیڑ کے ایک مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والی معصوم بچی کی آبروریزی کرنے والے ڈھونگی بابا صابر فاروقی کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔ اورنگ آباد سے گرفتاری کے بعد آج ناندیڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے 25 جنوری تک اس کو پولیس تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔ ملزم صابر فاروقی کےخلاف ناندیڑ کے اتوارہ پولیس اسٹیشن میں آبرو ریزی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت تین الگ الگ معاملات درج کیے گئے ہیں ۔

پربھنی کا رہنے والا صابر فاروقی ناندیڑ میں لڑکیوں کا ایک مدرسہ چلاتاہے۔ چند روز قبل مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والی ہی ایک طالبہ کی آبرو ریزی کی کوشش کا الزام اس پر لگایا گیا ہے ۔ لڑکی کے والدین کی شکایت پر پولیس نےمقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کی خبرملتے ہی ملزم صابرفاروقی فرار ہوگیا ۔تاہم تین دن کی تلاشی کے بعد بالآخر اورنگ آباد سے اس کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

صابر فاروقی کو جس وقت اس کو ناندیڑ کی عدالت میں پیش کیا جا رہا تھا، وہاں حالات کافی کشیدہ ہوگئے ۔ کثیر تعداد میں لوگ عدالت کے احاطہ میں جمع تھے۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان اس کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔تاہم فارقی کا دعوی ہے کہ اس کے خلاف ایک سازش کی گئی ہے ۔

Loading...

Loading...