اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی ڈی کمپنی پر NIA کا بڑا ایکشن، ممبئی میں 20 سے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری

    Youtube Video

    این آئی اے نے یہ کارروائی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھیوں کے ناگ پاڑا، گورگاؤں، بوریولی، سانتا کروز، ممبرا، بھنڈی بازار اور دیگر علاقوں میں کی ہے۔

    • Share this:
      نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پاکستان میں مقیم گینگسٹر داؤد ابراہیم (Dawood Ibrahim) کے معاونین اور کچھ حوالات آپریٹرز کے خلاف ممبئی میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے نے یہ کارروائی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھیوں کے ناگ پاڑا، گورگاؤں، بوریولی، سانتا کروز، ممبرا، بھنڈی بازار اور دیگر علاقوں میں کی ہے۔ کئی ہوالا آپریٹرس اور منشیات فروش داؤد سے جڑے ہوئے تھے اور NIA نے فروری میں اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا تھا۔ اس سلسلے میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

      آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی ڈی کمپنی کو اقوام متحدہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی لگا دی ہے۔ 2003 میں، اقوام متحدہ نے 1993 کے ممبئی دھماکوں کے مرکزی ملزم داؤد ابراہیم کو عالمی دہشت گرد قرار دیا اور اس کے سر پر 25 ملین ڈالر کا انعام رکھا تھا۔ این آئی اے ذرائع کے مطابق جس معاملے میں یہ چھاپہ مارا گیا ہے، اسی معاملے میں این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں وزیر نواب ملک کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت جیل میں بند ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سال فروری میں مرکزی وزارت داخلہ نے داؤد ابراہیم سے متعلق معاملات کی جانچ این آئی اے کو سونپی تھی۔

      یہ بھی پڑھئے: Bulldozer in Shaheen bagh:شاہین باغ میں چل آج سکتاہےبلڈوزر،تجاوزات پرہوگیMCDکی بڑی کاروائی

       


      واضح رہے کہ نواب ملک Nawab Malik کو گزشتہ 23 فروری کو جنوبی ممبئی میں ای ڈی کے دفتر میں پانچ گھنٹے طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعرات کو ان کی ابتدائی حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں جج این آر کے روکاڈے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اپنی مزید تحویل کی درخواست کرتے ہوئے، ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ ملک نے مبینہ طور پر مضافاتی کرلا میں ایک اور جائیداد پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا۔

      مزید پڑھئے:  دہرادون۔ہریدوار سمیت 6ریلوےاسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، رڑکی کے اسٹیشن ماسٹر کو ملاخط


      بھارت کی ’موسٹ وانٹڈ‘ کی فہرست میں شامل داؤد ابراہیم پاکستان میں بیٹھ کر اپنا غیر قانونی کاروبار چلا رہا ہے۔ بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیاں کئی بار اس بارے میں معلومات فراہم کر چکی ہیں کہ اسے حکومت پاکستان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ بھارت اس حوالے سے کئی بار حکومت پاکستان کو ثبوت بھی پیش کر چکا ہے۔ پاکستان کے حوالے کیے گئے ڈوزئیر میں داؤد ابراہیم کا مکمل پتہ بھی درج کیا گیا ہے۔ داؤد ابراہیم پاکستان کے سابق کرکٹر میانداد کے کزن بھی ہیں۔ وہ کراچی کے پوش علاقے میں رہتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: