ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی شاہین باغ کے احتجاج میں تقریبا 100 شرکا کو دفعہ 149 کے تحت نوٹس جاری

ممبئی شاہین باغ کے احتجاج میں ابھی تک تین سو کے قریب احتجاج کرنے والی خواتین کے خلاف کیس درج کیا جاچکا ہے۔ جبکہ 100 کے قریب شرکا کو ناگپاڑہ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 149 کے تحت نوٹس دیا ہے۔

  • Share this:
ممبئی شاہین باغ کے احتجاج میں تقریبا 100 شرکا کو دفعہ 149 کے تحت نوٹس جاری
ممبئی شاہین باغ کے احتجاج میں تقریبا 100 شرکا کو دفعہ 149 کے تحت نوٹس جاری

26 جنوری سے شروع ہونے والے ممبئی شاہین باغ کے احتجاج میں ابھی تک تین سو کے قریب احتجاج کرنے والی خواتین کے خلاف کیس درج کیا جاچکا ہے۔ جبکہ 100 کے قریب شرکا کو ناگپاڑہ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 149 کے تحت نوٹس دیا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی کے شاہینوں کا احتجاج دو ہفتہ مکمل کرچکا ہے ۔ پولیس کی کوششوں کے باوجود بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ ممبئی پولیس کے سابق سینئر افسر سمشیر خان پٹھان کو بھی ممبئی شاہین باغ میں داخل ہونے پر ناگپاڑہ پولیس نے 149 کا نوٹ دیدیا ۔ سمشیر خان پٹھان نےنیوز18اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی شاہین باغ کے احاطے میں داخل ہونے اور احتجاج کی حمایت کرنے کے عوض ممبئی پولیس نے انہیں 149 کا نوٹس تھما دیا ہے۔


ایک خاتون نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ احتجاج میں شامل ہونے والی خواتین کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ پولیس افسران خواتین کے نام ، مکمل پتہ اور فون نمبر بھی طلب کررہے ہیں ۔ پولیس افسران نےاحتجاج میں شریک ہونے والی کئی خواتین کو 149 کا نوٹس بھی دیا ہے۔  چند احتجاجی خواتین نے پورے شاہین باغ کی ویڈیو فلم بنانے اور ہوچھ تاچھ کرنے کی بھی بات کہی۔


سماجی کارکن فیروز میٹھی بور والا نے بتایا کہ انہیں اور دیگر کارکنان کو ممبئی پولیس نے آئی پی سی 107 کے تحت نوٹس دیا ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ اس جگہ پر کسی بھی حادثے کیلئے وہ خود اور احتجاج کے آرگنائزرس ذمہ دار ہوں گے ۔


ممبئی پولیس نے 300 خواتین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 341 کے تحت سیکشن آف کریمنل ایکٹ اور بی ایم سی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ ممبئی اعظمی میونسپل کی اسسٹنٹ میونسپل کمشنر الکا سسانے کی شکایت کی بنیاد پر ممبئی پولیس نے شکایت درج کی ہے ۔ میونسپل اسسٹنٹ کمشنر نے احتجاج کے سبب مورلینڈ روڑ کے تعمیری کام کو جاری رکھنے میں دشواری کی شکایت کی تھی ۔
First published: Feb 09, 2020 07:46 PM IST