Maharashtra Political Crisis: ادھو ٹھاکرے کا باغی لیڈروں کو جواب، ٹھاکرے کے بغیر شیوسینا کو نہیں چلایا جاسکتا
Maharashtra Political Crisis: ادھو ٹھاکرے کا باغی لیڈروں کو جواب، ٹھاکرے کے بغیر شیوسینا کو نہیں چلایا جاسکتا
Maharashtra Political Crisis: مہاراشٹر میں جاری سیاسی گھمسان کے درمیان جمعہ کو وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اس درمیان ادھو ٹھاکرے نے باغیوں سے کہا کہ آپ ٹھاکرے کے بغیر شیوسینا نہیں چلا سکتے۔
ممبئی : مہاراشٹر میں جاری سیاسی گھمسان کے درمیان جمعہ کو وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اس درمیان ادھو ٹھاکرے نے باغیوں سے کہا کہ آپ ٹھاکرے کے بغیر شیوسینا نہیں چلا سکتے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ میں نے ایکناتھ شندے اور ان کے بیٹے شری کانت شندے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔ نیز انہوں نے اپنی پارٹی اور ایم وی اے حکومت کے وجود کو لاحق خطرے کو لے کر عہدیداروں کے اندیشوں کو دور کرنے کی بھی کوشش کی۔
ادھو ٹھاکرے نے ضلعی عہدیداروں کی میٹنگ میں مزید کہا کہ میں نے ورشا چھوڑا، مطلب لگاؤ چھوڑا.. ضد نہیں چھوڑی۔ میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں اس عہدہ پر جاؤں گا ۔ مجھے اس عہدہ سے کوئی لگاؤ نہیں ہے۔ مجھے اقتدار کا لالچ نہیں ہے، اس لئے میں ورشا کو چھوڑ کر ماتوشری آگیا۔ ہم سب کو مل جل کر لڑنا ہے۔ ہماری حکومت بنتے ہی کورونا آگیا ۔ اگر وہ مر بھی جائیں تو شیو سینا نہیں چھوڑیں گے، یہ کہہ کر وہ آج بھاگ گئے ۔
وہیں دوسری طرف جمعہ کو مہاراشٹر کے سبھی تھانوں کو ہائی الرٹ پر رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ممبئی میں پولیس انتظامیہ کو خصوصی احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شیوسینک بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل سکتے ہیں۔ پولیس کو چوکس رہنے کے لیے کہا گیا ہے تاکہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر نہ بگڑ سکے ۔
24 گھنٹے میں اپنے بیان سے پلٹے ایکناتھ شندے
وہیں مہاراشٹر میں بدلتے ہوئے واقعات کے درمیان شیوسینا کے باغی ایم ایل اے ایکناتھ شندے نے جمعہ کو کہا کہ کوئی بھی قومی پارٹی ان سے رابطے میں نہیں ہے۔ جمعرات کی شام شندے نے ایک ویڈیو جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے باغی ایم ایل اے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔