اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Maharashtra Political Crisis: باغی ممبران اسمبلی کو لے کر نرم ہوئے ادھو، کہا : آپ دل سے شیوسینا میں، آئیے مجھ سے بات کیجئے

    Maharashtra Political Crisis: مہاراشٹر میں سیاسی طوفان کے درمیان وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایک مرتبہ پھر باغی ممبران اسمبلی سے جذباتی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے باغی ممبران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے، اس لئے وہ واپس آجائیں اور مل بیٹھ کر بات کریں ۔

    • Share this:
      ممبئی : مہاراشٹر میں سیاسی طوفان کے درمیان وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایک مرتبہ پھر باغی ممبران اسمبلی سے جذباتی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے باغی ممبران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے، اس لئے وہ واپس آجائیں اور مل بیٹھ کر بات کریں ۔ ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ جاری کئے گئے آفیشیل بیان میں باغی ممبران اسمبلی سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیوسینا نے جو آپ کو عزت و احترام دیا ہے، وہ کہیں اور نہیں مل سکتا ۔ سامنے آکر بیٹھیں تو راستہ ضرور نکلے گا ۔

      یہ بھی پڑھئے: باغی اراکین اسمبلی 30 جون کو پہنچ سکتے ہیں ممبئی، ایکناتھ شندے نے کیا بڑا دعویٰ

      ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے آج بھی آپ کی فکر ہے ۔ آپ دل سے شیوسینا میں ہیں۔ ابھی وقت گیا نہیں ہے ۔ آپس سبھی ہمارے پاس آکر بیٹھیں ۔ شیوسینکوں اور عوام کے ذہن میں پیدا ہوائے تذبذب کو دور کریں ۔ ہم سب ایک ساتھ بیٹھ کر راستہ نکالتے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے گواہاٹی میں پھنسے ممبران اسمبلی کو لے کر ہر دن نئی جانکاری سامنے آرہی ہے ۔ شیوسینا کنبہ کے سربراہ کے طور پر میں آپ کے جذبات کا احترام کرتا ہوں اور اگر آپ آگے اکر بولیں گے تو ہم کوئی راستہ نکال لیں گے ۔

      یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر سیاسی بحران: تین دن میں MVA حکومت نے جاری کئے کروڑوں روپئے، گورنر نے مانگا جواب

      خیال رہے کہ مہاراشٹر میں سیاسی بحران شروع ہونے کے کچھ وقت بعد بھی شیوسینا نے اسی طرح کی اپیل کی تھی ۔ شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر باغی لیڈران واپس آجائیں تو ہم ایم وی اے کو چھوڑنے پر بھی غور کرسکتے ہیں ۔ حالانکہ اس سے باغی ممبران اسمبلی پر کوئی فرق نہیں پڑا تھا ۔

      پچھلے 22 جون سے باغی ممبران اسمبلی گوہاٹی کے ہوٹل میں ہیں اور خود کو اصلی شیوسینا بتا رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ایک دو دنوں میں باغی ممبران اسمبلی ممبئی آنے والے ہیں ۔ اس کے بعد ان کے اگلے قدم کے بارے میں تصویر صاف ہوسکے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: