Maharashtra Political Crisis : گورنر سے ملے دیویندر فڑنویس، فلور ٹیسٹ کا کیا مطالبہ
Maharashtra Political Crisis : ریاست کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
Maharashtra Political Crisis : ریاست کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
ممبئی : مہاراشٹر میں دن بھر کی سیاسی پیش رفت کے بعد اب بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ ریاست کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل 8 آزاد ایم ایل ایز نے سرکاری ای میل آئی ڈی سے گورنر کو ای میل بھیج کر فوری فلور ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس کے بعد اسمبلی میں اپوزیشن پارٹی کے لیڈر دیویندر فڑنویس نے گورنر سے یہی مطالبہ دہرایا ہے ۔
گورنر سے ملاقات کے بعد دیویندر فڑنویس نے کہا کہ آج ہم نے گورنر کو بتایا ہے کہ ریاست میں جو صورتحال نظر آرہی ہے، اس میں 39 ایم ایل ایز شیوسینا کے باہر ہیں اور یہ واضح ہے کہ وہ حکومت میں نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ ہم نے گورنر سے کہا ہے کہ حکومت اقلیت میں نظر آتی ہے اس لتے فوری حکم دیں کہ وزیراعلیٰ فلور ٹیسٹ میں اکثریت ثابت کریں ۔
We've given a letter to Mahrashtra Gov & told him that the 39 Shiv Sena MLAs are saying that they don't want to be with NCP,Cong govt; it shows MVA govt has lost the majority. We've requested Gov to direct CM to immediately prove his majority through Floor test: Devendra Fadnavis pic.twitter.com/AfeRr9HjVI
دیویندر فڑنویس کے علاوہ گورنر سے ملنے گئے وفد میں چندرکانت پاٹل، آشیش شیلاری، پروین دریکر، گریش مہاجن اور شری کانت بھارتیہ شامل ہیں۔ اس سے پہلے دیویندر فڑنویس نے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی ۔ اس کے بعد وہ فوراً ممبئی واپس آگئے۔
وہیں دوسری طرف وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایک مرتبہ پھر باغی ممبران اسمبلی سے جذباتی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے باغی ممبران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے، اس لئے وہ واپس آجائیں اور مل بیٹھ کر بات کریں ۔ ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ جاری کئے گئے آفیشیل بیان میں باغی ممبران اسمبلی سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیوسینا نے جو آپ کو عزت و احترام دیا ہے، وہ کہیں اور نہیں مل سکتا ۔ سامنے آکر بیٹھیں تو راستہ ضرور نکلے گا ۔
ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے آج بھی آپ کی فکر ہے ۔ آپ دل سے شیوسینا میں ہیں۔ ابھی وقت گیا نہیں ہے ۔ آپس سبھی ہمارے پاس آکر بیٹھیں ۔ شیوسینکوں اور عوام کے ذہن میں پیدا ہوائے تذبذب کو دور کریں ۔ ہم سب ایک ساتھ بیٹھ کر راستہ نکالتے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے گواہاٹی میں پھنسے ممبران اسمبلی کو لے کر ہر دن نئی جانکاری سامنے آرہی ہے ۔ شیوسینا کنبہ کے سربراہ کے طور پر میں آپ کے جذبات کا احترام کرتا ہوں اور اگر آپ آگے اکر بولیں گے تو ہم کوئی راستہ نکال لیں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔