உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra Political Crisis: شیوسینکوں کا غصہ اور صدر راج کا ڈر، ادھو کے وزیر نے بتائی ممبئی میں ہائی الرٹ کی وجہ

    Maharashtra Political Crisis: شیوسینکوں کا غصہ اور صدر راج کا ڈر، ادھو کے وزیر نے بتائی ممبئی میں ہائی الرٹ کی وجہ ۔ فائل فوٹو ۔

    Maharashtra Political Crisis: شیوسینکوں کا غصہ اور صدر راج کا ڈر، ادھو کے وزیر نے بتائی ممبئی میں ہائی الرٹ کی وجہ ۔ فائل فوٹو ۔

    Maharashtra Political Crisis: شیوسینا میں گروپ بندی کو لے کر پچھلے چار دنوں سے کھینچ تان چل رہی ہے ۔ جمعہ کو انتظامیہ نے ہائی الرٹ کا حکم دیا ، کیونکہ سرکار میں بیٹھے لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر شیوسینکوں کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو پرتشدد واقعات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا اور اس میں مرکز کو ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا موقع مل جائے گا ۔

    • Share this:
      ممبئی : مہاراشٹر میں شیوسینا کے اندر مچے گھمسان کے درمیان ممبئی میں پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ دراصل اس بات کا اندیشہ ہے کہ اس واقعہ سے ناراض شیو سینک پارٹی چیف ادھو ٹھاکرے کے تئیں اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے سڑکوں پر اتر سکتے ہیں ۔ ایسے حالات میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کو تیار رہنے کیلئے کہا گیا ہے ۔

      شیوسینا میں گروپ بندی کو لے کر پچھلے چار دنوں سے کھینچ تان چل رہی ہے ۔ جمعہ کو انتظامیہ نے ہائی الرٹ کا حکم دیا ، کیونکہ سرکار میں بیٹھے لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر شیوسینکوں کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو پرتشدد واقعات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا اور اس میں مرکز کو ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا موقع مل جائے گا ۔ اس کے بعد موجودہ سرکار کو اقتدار میں بنے رہنے کا کوئی موقع نہیں ہوگا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ادھو ٹھاکرے کا باغی لیڈروں کو جواب،ٹھاکرے کے بغیر شیوسینا کو نہیں چلایا جاسکتا


      مہا وکاس اگھاڑی سرکار میں وزیر توانائی نتن راوت کا ماننا ہے کہ اسی وجہ سے پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ اگر شیوسینا میں کچھ ہوتا ہے تو ممبئی جلنے لگے گی ، اس لئے پولیس فورس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ نتن راوت نے کہا کہ شیوسینکوں کے تشدد کے بہانے مرکز مہاراشٹر میں صدر راج لاگو نہ کرے، یہ یقینی بنانے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔

      نتن راوت کا یہ بھی ماننا ہے کہ ادھو ٹھاکرے کے خلاف اس طرح کی بغاوت کوئی بھی شیوسینک ہلکے میں نہیں لے سکتا اور وہ کسی بھی طور پر اپنا غصہ ظاہر کرسکتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: فلور ٹسٹ یا پھر ادھو ٹھاکرے کا استعفیٰ! جانئے کن حالات میں گرسکتی ہے MVA حکومت


      جس طرح کی سیاسی بغاوت شیوسینا نے دیکھی ہے ، کوئی بھی شیوسینک اس کو ہلکے میں نہیں لے گا اور کسی بھی طرح سے اپنا غصہ ظاہر کرسکتا ہے ۔ کل ہم نے ایکناتھ شندے کی ماں کو یہ کہتے ہوئے دیکھا کہ انہوں نے غلط کیا ہے اور جن لوگوں نے بغاوت کی ہے، ان کے اہل خانہ کے کئی اراکین یہی بات کہہ رہے ہیں۔ سرکار کوئی چانس نہیں لینا چاہتی، اس لئے پولیس کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

      جمعہ شام کو شہر کے ہر چوک اور سرکردہ لیڈروں خاص طور پر بی جے پی کے لیڈر دیویندر فڑنویس کے گھر کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔ اس سے پہلے شیوسینکوں کے ذریعہ شندے خیمے میں شامل باغی ممبران کی رہائش گاہ یا دفتروں پر لگے ہوڈرنگس اور پوسٹروں میں توڑ پھوڑ کے اکا دکا واقعات سے گھبرائیں نہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: