உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra Political Crisis: شیوسینا کے 16 ممبران اسمبلی کی معطلی سے متعلق عرضی منظور، اسمبلی ڈپٹی اسپیکر کل بھیج سکتے ہیں نوٹس

    Maharashtra Political Crisis: شیوسینا کے 16 ممبران اسمبلی کی معطلی سے وابستہ عرضی منظور، اسمبلی ڈپٹی اسپیکر کل بھیج سکتے ہیں نوٹس  (ANI Photo)

    Maharashtra Political Crisis: شیوسینا کے 16 ممبران اسمبلی کی معطلی سے وابستہ عرضی منظور، اسمبلی ڈپٹی اسپیکر کل بھیج سکتے ہیں نوٹس (ANI Photo)

    Maharashtra Political Crisis : مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال نے شیو سینا کی اس درخواست کو قبول کر لیا ہے، جس میں اس کے 16 ایم ایل ایز کی رکنیت منسوخ کرنے کی مانگ کی گئی تھی ۔ اس معاملہ میں اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سنیچر کو شیوسینا کے 16 ایم ایل ایز کو نوٹس جاری کرسکتے ہیں اور ان باغی ایم ایل ایز کو 48 گھنٹے کے اندر جواب دینا ہوگا۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال نے شیو سینا کی اس درخواست کو قبول کر لیا ہے، جس میں اس کے 16 ایم ایل ایز کی رکنیت منسوخ کرنے کی مانگ کی گئی تھی ۔ اس معاملہ میں اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سنیچر کو شیوسینا کے 16 ایم ایل ایز کو نوٹس جاری کرسکتے ہیں اور ان باغی ایم ایل ایز کو 48 گھنٹے کے اندر جواب دینا ہوگا۔ ذرائع نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ایل ایز کی معطلی سے متعلق معاملہ کی سماعت پیر 27 جون کو ہو سکتی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ادھو ٹھاکرے کا باغی لیڈروں کو جواب،ٹھاکرے کے بغیر شیوسینا کو نہیں چلایا جاسکتا


      دوسری طرف باغی شیو سینا لیڈر ایکناتھ شندے گروپ کے ایم ایل ایز نے جمعہ کو ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کی تجویز لانے پر غور کرنے کیلئے میٹنگ کی ۔ ایکناتھ شندے گروپ کے ایم ایل ایز نے اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال کو ہٹانے کی قرارداد لانے پر غور کیا۔ ذرائع کے مطابق باغی گروپ کے 46 ایم ایل ایز کے دستخطوں کے ساتھ تجویز تیار کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: فلور ٹسٹ یا پھر ادھو ٹھاکرے کا استعفیٰ! جانئے کن حالات میں گرسکتی ہے MVA حکومت


      اس سے پہلے سی ایم ادھو ٹھاکرے باغی ایم ایل ایز پر جم کر برسے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں یہ لوگ پارٹی ٹکٹ پر جیتے اور بدلے میں ہمیں دھوکہ دیا۔ کانگریس اور این سی پی آج ہمارا ساتھ دے رہی ہیں ۔ لیکن ہمارے ہی لوگوں نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری توہین کرو، لیکن کنبہ کی نہیں۔ میں اقتدار کا لالچی نہیں ہوں۔

      سبھی پولیس تھانوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا

      وہیں دوسری طرف جمعہ کو مہاراشٹر کے سبھی تھانوں کو ہائی الرٹ پر رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ممبئی میں پولیس انتظامیہ کو خصوصی احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شیوسینک بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل سکتے ہیں۔ پولیس کو چوکس رہنے کے لیے کہا گیا ہے تاکہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر نہ بگڑ سکے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: