Maharashtra Political Crisis: ہم لڑیں گے، فلور ٹیسٹ سے طے ہوگا کس کے پاس اکثریت ہے: شرد پوار
Maharashtra Political Crisis: ہم لڑیں گے، فلور ٹیسٹ سے طے ہوگا کس کے پاس اکثریت ہے: شرد پوار ۔ تصویر : اے این آئی ۔
Maharashtra Political Crisis: مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ فلور ٹیسٹ سے ہی طے ہوگا کہ کس کے پاس اکثریت ہے۔
ممبئی : مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ فلور ٹیسٹ سے ہی طے ہوگا کہ کس کے پاس اکثریت ہے۔ پوار نے کہا کہ فی الحال جو حالات ہیں ، شیوسینا اس کو لوگوں کو واضح کردے گی ۔ جب اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہو گا تو پتہ چل جائے گا، جو حالات پیدا ہوئے ہیں ہم ان پر جیت حاصل کریں گے۔ یہ حکومت ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں چلتی رہے گی یہ پورے ملک کو معلوم ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ ریاست میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو شیوسینا کے باغی ایکناتھ شندے کی قیادت والے دھڑے کی جانب سے 'مشکل چیلنج' کا سامنا ہے۔ ریاست میں سیاسی بحران کے سلسلہ میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں سی ایم ادھو ٹھاکرے کی مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔ این سی پی لیڈر اور ڈپٹی سی ایم اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں جو بھی سیاسی صورتحال پیدا ہوئی ہے ہم ادھو ٹھاکرے کے ساتھ پوری طرح کھڑے ہیں۔
Maharashtra government is in minority or not has to be established in Vidhan Sabha. When procedures will be followed, then it will be proved that this government is in majority: NCP chief Sharad Pawar
نیشنل پارٹی نے ہمیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا : ایکناتھ شندے
وہیں دوسری طرف باغی شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہماری بغاوت کو تاریخی قرار دیا ہے۔ شندے نے اس بیان سے متعلق ایک ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں وہ یہ سب باتیں اپنے حمایتی ایم ایل ایز سے کہہ رہے ہیں۔ شندے نے جس قومی پارٹی کا نام لیا ہے وہ بی جے پی کی طرف اشارہ ہے۔ تاہم انہوں نے کسی پارٹی کا نام نہیں لیا ۔
وہیں ذرائع کے مطابق شیو سینا تقریباً 15 باغی ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کے لیے مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر کے پاس عرضی دائر کر سکتی ہے۔ یہ عرضی سپریم کورٹ کے نامور وکلا تیار کر رہے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔