Maharashtra Political Crisis: فلورٹیسٹ سے پہلے ہی ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلی کے عہدہ سے دیا استعفی
Maharashtra Political Crisis : ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی کے عہدہ کو چھوڑ رہا ہوں، مجھے اس کا کوئی غم نہیں ہے ۔
Maharashtra Political Crisis : ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی کے عہدہ کو چھوڑ رہا ہوں، مجھے اس کا کوئی غم نہیں ہے ۔
ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے فیس بک لائیو میں کہا کہ مجھے اس میں جانا ہی نہیں تھا، اس لیے میں قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس نہیں کہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔ ادھو نے کہا کہ مجھے ان سب میں آنا ہی نہیں تھا، اس لئے میں نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ کو پہلے ہی چھوڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سے میں شیوسینا آفس جاوں گا ۔
اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جن کو جو دینا ممکن تھا، ہم نے سب وہ کو دیا۔ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ جن کو ہم نے دیا ، وہ مجھ سے ناراض ہیں اور جنہیں کچھ نہیں دیا ، وہ ہمارے ساتھ ہیں ۔
I had come (to power) in an unexpected manner and I am going out in a similar fashion. I am not going away forever, I will be here, and I will once again sit in Shiv Sena Bhawan. I will gather all my people. I am resigning as the CM & as an MLC: Shiv Sena leader Uddhav Thackeray pic.twitter.com/dkMOtManv3
ٹھاکرے نے کہا کہ ہم نے اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر کیا ۔ ہم نے کئی اچھے کام کئے ہیں، لیکن ہمارے اچھے کام کو نظر لگ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعاون دینے کیلئے شرد پوار جی اور سونیا گاندھی جی کا شکریہ ، میں گورنر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
ادھر ادھو ٹھاکرے کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس ایک ہوٹل میں کور کمیٹی کی میٹنگ کر رہے ہیں۔ ادھو کے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹر کے ایک آزاد ایم ایل اے روی رانا نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔ ان کی مٹھی میں جو طاقت تھی وہ بھی نکل گئی ہے ۔
روی رانا نے مزید کہا کہ جو ہنومان چالیسا کی توہین کرتا ہے، ان کو سبق ہنومان بھکتوں نے سکھایا ہے۔ سبھی چاہتے ہیں کہ دیویندر فڑنویس وزیر اعلیٰ بنیں ، ہم سب بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔