اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایم ایل اے ممبئی آکر وزیر اعلی سے کریں بات، ہم MVA چھوڑنے کو بھی راضی، سنجے راوت کا بڑا بیان

    Maharashtra Political crisis: شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا ہے کہ اگر گواہاٹی کے سبھی ممبران اسمبلی واپس لوٹ آتے ہیں اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے بات کرتے ہیں، تو ہم مہاوکاس اگھاڑی اتحاد سے واپس آسکتے ہیں، لیکن اس کیلئے پہلے وہ یہاں آئیں تو ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مہاراشٹر میں تیزی سے بدلتے سیاسی واقعات کے درمیان شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا ہے کہ اگر گواہاٹی کے سبھی ممبران اسمبلی واپس لوٹ آتے ہیں اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے بات کرتے ہیں، تو ہم مہاوکاس اگھاڑی اتحاد سے واپس آسکتے ہیں، لیکن اس کیلئے پہلے وہ یہاں آئیں تو ۔ راوت نے کہا کہ ایم ایل اے کو گواہاٹی سے بات چیت نہیں کرنی چاہئے، انہیں ممبئی واپس آنا چاہئے اور وزیر اعلی سے بات چیت کرنی چاہئے۔ اگر ایم ایل اے کی خواہش ہے تو ہم ایم وی اے سے ہٹنے پر غور کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: Uddhav Thackrayکی اب نہیں بچے گی کرسی!لیکن ان تین متبادل سے طئے ہوگامہاراشٹرحکومت کامستقبل

      شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر کے باہر جو ممبران اسمبلی ہیں، انہوں نے ہندتوا کا معاملہ اٹھایا ، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی اتحاد سے شیوسینا کو باہر آجانا چاہئے، لیکن یہ سب بات کرنے کیلئے انہیں ممبئی آنا چاہئے اور وزیرا علی ادھو ٹھاکرے سے بات کرنی چاہئے ۔ اگر ہم ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے تو شیوسینا مہاوکاس اگھاڑی سے بھی باہر آنے کیلئے تیار ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: ادھو ۔ پوار کی ملاقات میں شندے کو سی ایم کا عہدہ دینے پر غور

      سنجے راوت نے پھر ایک مرتبہ اعادہ کیا کہ اگر فلور ٹیسٹ ہوا تو ہماری جیت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں ممبئی آو اور ادھو ٹھاکرے کےساتھ بیٹھ کر بات کرو۔ اس کے ساتھ ہی سنجے راوت نے یہ بھی دعوی کیا کہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے جلد ہی سرکاری رہائش گاہ میں واپس لوٹیں گے ۔

      انہوں نے کہا کہ ہمیں بھروسہ ہے کہ ادھو ٹھاکرے جلد ہی وزیر اعلی کی رہائش گاہ ورشا میں واپس لوٹیں گے ۔ سنجے راوت نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی کا اغوا کیا گیا ہے ، جو ممبران گوہاٹی میں ہیں، ان میں 21 ہمارے رابطے میں ہیں اور وہ واپس آنا چاہتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: