உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اجت پوار کی ہزاروں کروڑکی جائیداد سیز، پھر شکنجہ کسنے کی تیاری میں ای ڈی

    اجت پوار کی ہزاروں کروڑکی جائیداد سیز، پھر شکنجہ کسنے کی تیاری میں ای ڈی

    اجت پوار کی ہزاروں کروڑکی جائیداد سیز، پھر شکنجہ کسنے کی تیاری میں ای ڈی

    Ajit Pawar News: مرکزی جانچ ایجنسی یعنی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ جلد ہی مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجت پوار کے خلاف انکم ٹیکس کے ذریعہ بے نامی ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائی کو بنیاد بناتے ہوئے ای ڈی منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت ایک نیا معاملہ درج کرسکتی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی/ ممبئی: مرکزی جانچ ایجنسی یعنی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ جلد ہی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجت پوار کے خلاف انکم ٹیکس کے ذریعہ بے نامی ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائی کو بنیاد بناتے ہوئے ای ڈی منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت ایک نیا معاملہ درج کرسکتی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سینئر ذرائع کے مطابق، جلد ہی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ (income tax Department) کو ایک رسمی طور پر خط بھیج کر اس کے ذریعہ کی گئی کارروائی سے متعلقہ تمام دستاویز اور ثبوتوں کے بارے میں جانکاری طلب کی جائے گی۔ اس کے بعد تمام دستاویزوات اور ثبوتوں کی بنیاد پر آگے کی تفتیش اور مناسب قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ای ڈی کی یہ کارروائی ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب پیر کی دیر رات ریاست کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

      واضح رہے کہ انکم ٹیکس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اجت پوار کی تقریباً ایک ہزار کروڑ روپئے کی ایسی جائیداد کو سیز کیا ہے۔ اس کا کنکشن سیدھے طور پر اجت پوار سے ہے۔ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی محکمہ نے بے نامی ایکٹ (Income Tax Department under Benami Act) کے تحت کی ہے۔ یعنی انکم ٹیکس محکمہ کی ابتدائی تفتیش کے دوران ملے کئی ثبوتوں اور دستاویز کی بنیاد پر بنے رپورٹ میں یہ جانکاری سامنے آئی تھی کہ غلط طریقے یعنی غیر قانونی طریقے سے جمع کئے گئے پیسوں سے کئی بے نامی جائیداد میں سرمایہ کاری کی گئی۔ اسی وجہ سے اس جائیداد کو فی الحال سیز کرلیا گیا ہے۔

      انکم ٹیکس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اجت پوار کی تقریباً ایک ہزار کروڑ روپئے کی ایسی جائیداد کو سیز کیا ہے۔
      انکم ٹیکس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اجت پوار کی تقریباً ایک ہزار کروڑ روپئے کی ایسی جائیداد کو سیز کیا ہے۔


      انکم ٹیکس کے سینئر ذرائع کے مطابق، کئی شہروں میں ان کی پراپرٹی کو سیز کیا گیا ہے، جس میں جرنگ دیشور چینی صنعت مل کارخانہ، جنوب دہلی میں واقع ایک فلیٹ، گوا میں واقع نلے نام کا ریزارٹ، ممبئی واقع نرمل بلڈنگ، مہاراشٹر واقع تقریباً 27 الگ الگ کئی لوکیشن پر جائیداد/زمین اور کچھ نامعلوم پراپرٹی شامل ہے۔

      اکتوبر ماہ میں ہوئی تھی 70 مقامات پر انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری

      انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق، گزشتہ کچھ وقت پہلے ڈپارٹمنٹ نے اجت پوار سے متعلقہ کچھ افراد کے خلاف چھاپہ ماری کی تھی۔ اسے چھاپہ ماری کے دوران دو ریئل اسٹیٹ گروپ کی کمپنی اور اس کے ڈائریکٹروں کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ چھاپہ ماری کے دوران کئی ایسی اہم اطلاعات اور دستاویز ملے، جس کی بنیاد پر ایسا نظر آرہا تھا کہ ریئل اسٹیٹ کمپنی سے متعلق ڈائریکٹروں کا سیدھے طور پر اجت پوار کے ساتھ کنکشن ہے۔ اس کے ساتھ ہی اجت پوار کے کئی ایسے رشتہ داروں کے یہاں بھی چھاپہ ماری کی گئی تھی، جن پر کالا دھن چھپانے، ٹیکس کی چوری کرنے، غیر قانونی طریقے سے جمع کی گئی رقم کو جائیداد سمیت دیگر کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کا الزام لگا تھا۔ لہٰذا اس وقت انکم ٹیکس محکمہ نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 184 کروڑ روپئے کی بے حساب جائیدادوں کی جانکاری جمع کی۔

      گزشتہ ماہ 7 اکتوبر کو بھی انکم ٹیکس محکمہ نے تقریباً 70 سے زیادہ مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی۔ اجت پوار کے بیٹے پارتھ پوار کے مالکانہ حق والی کمپنی اننت مکرس پرائیویٹ لمیٹیڈ سے جڑے لوگوں اور اس کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ چھاپہ ماری میں کئی الیکٹرانک آلات سمیت دستاویزوں کو ضبط کرکے انکم ٹیکس کی ٹیم اپنے ساتھ لے کرگئی تھی۔ اسی چھاپہ ماری سے پہلے ملے کچھ خفیہ اِن پُٹ کی بنیاد پر اجت پوار کی دو بہنوں کے یہاں بھی چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ دونوں بہنوں سے جڑے پراپرٹی اور ان کے مالکانہ حق والی کمپنیوں سے جڑے دستاویز کو جمع کرکے اس سے جڑے اِن پُٹ کو کھنگالا گیا تھا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: