اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Maharshtra Political Crisis: ادھو حکومت پر بحران کے درمیان سنجے راوت نے کہا- کوئی شیوسینا لیڈر خود کو بیچ نہیں سکتا

    مہاراشٹر میں شیو سینا اور ادھو ٹھاکرے حکومت بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں شہری ترقیات کے وزیر ایکناتھ شندے سمیت شیو سینا کے 11 اراکین اسمبلی سے پارٹی اعلیٰ کمان کا رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس دوران شیو سینا ترجمان اور رکن پارلیمنٹ نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شیوسینا لیڈر خود کو بیچ نہیں سکتا۔ وہیں دوسری جانب وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اراکین اسمبلی کی ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر میں شیو سینا اور ادھو ٹھاکرے حکومت کے لئے ایک بڑا جھٹکا سامنے آیا ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں شہری ترقیات کے وزیر ایکناتھ شندے سمیت شیو سینا کے 11 اراکین اسمبلی سے پارٹی اعلیٰ کمان کا رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس دوران شیو سینا ترجمان اور رکن پارلیمنٹ نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئی شیوسینا لیڈر خود کو بیچ نہیں سکتا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ کچھ اراکین اسمبلی اور ایکناتھ شندے فی الحال ہماری پہنچ میں نہیں ہیں۔ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن بی جے پی کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ مہاراشٹر، راجستھان یا مدھیہ پردیش سے بہت الگ ہے۔ ایم وی اے حکومت کی تشکیل کے وقت بی جے پی کے ذریعہ ایسی ہی کوشش کی گئی تھی، لیکن وہ تجربہ کامیاب نہیں ہوا۔ تو اب پھر سے وہی کوشش کی جارہی ہے۔

      ایکناتھ شندے پر ابھی تبصرہ نہیں کرسکتا: سنجے راوت

      شیو سینا ترجمان اور راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، ایکناتھ شندے پر تب تک تبصرہ نہیں کرسکتا، جب تک میں ان سے بات نہیں کرتا۔ تاہم وہ اب بھی شیو سینا کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں کسی بھی ’سیاسی بھونچال‘ سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’کوئی سیاسی بھونچال نہیں ہے۔ شیو سینا کے پاس کبھی ایسا لیڈر نہیں ہوگا جو خود کو بیچ دے۔ ممبئی پر قبضہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ تاہم راجستھان اور مدھیہ پردیش کا پیٹرن مہاراشٹر میں نہیں دوہرایا جائے گا‘۔

      ایکناتھ شندے کی رہائش گاہ کی سیکورٹی بڑھائی گئی

      تھانے میں مہاراشٹر کے وزیر اور شیو سینا لیڈر ایکناتھ شندے کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ایم ایل سی الیکشن میں مشتبہ کراس ووٹنگ کے بعد ایکناتھ شندے مبینہ طور پر ’پہنچ سے دور‘ ہیں۔ ان کے ساتھ مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کے دیگر 11 اراکین اسمبلی بھی بتائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج دوپہر 12 بجے شیو سینا کے سبھی اراکین اسمبلی کی ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔

      یہ حادثہ مہاراشٹر قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) الیکشن کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں بی جے پی نے برسراقتدار شیو سینا-این سی پی-کانگریس اتحاد کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے 5ویں سیٹ پر جیت درج کرلی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شندے اور دیگر اراکین اسمبلی سورت کے ایک 5 اسٹار ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

      ذرائع کی مانیں تو ان سبھی اراکین اسمبلی نے پیر کے روز شام 7 بجے سورت کے لئے ایک چارٹرڈ فلائٹ سے پرواز کی۔ تھانے میں مہاراشٹر کے وزیر اور شیو سینا لیڈر ایکناتھ شندے کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایم ایل سی انتخابات میں مشتبہ کراس ووٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرےنے آج دوپہر 12 بجے شیو سینا کے سبھی اراکین اسمبلی کی ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ سبھی اراکین اسمبلی کو میٹنگ میں موجود رہنے کے لئے سختی سے کہا گیا ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کی اتحادی جماعت کانگریس کے امیدوار چندرکانت ہنڈورے ایم ایل سی الیکشن میں ہار گئے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: