உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے ایک کروڑ کی ٹھگی، CEO ادار پونے والا کے نام سے بھیجا تھا میسیج

    سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے ایک کروڑ کی ٹھگی، CEO ادار پونے والا کے نام سے بھیجا تھا میسیج ۔ فائل فوٹو ۔

    سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے ایک کروڑ کی ٹھگی، CEO ادار پونے والا کے نام سے بھیجا تھا میسیج ۔ فائل فوٹو ۔

    سائبر ٹھگوں نے اس کمپنی سے ایک کروڑ روپے کی ٹھگی کی ہے ۔ دھوکہ دہی کا یہ میسیج کمپنی کے سی ای او ادار پونے والا کے نام سے وہاٹس ایپ کے ذریعہ بھیجا گیا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Maharashtra | Mumbai | Pune
    • Share this:
      پونے : کورونا قہر کے کووی شیلڈ نام کی ویکسین بناکر سرخیوں میں آئی پونے کی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا دھوکہ دہی کا شکار ہوگئی ہے ۔ سائبر ٹھگوں نے اس کمپنی سے ایک کروڑ روپے کی ٹھگی کی ہے ۔ دھوکہ دہی کا یہ میسیج کمپنی کے سی ای او ادار پونے والا کے نام سے وہاٹس ایپ کے ذریعہ بھیجا گیا تھا ۔ اس معاملہ میں شکایت ملنے کے بعد پونے پولیس نے اس کی جانچ شروع کردی ہے ۔ پونے کے بوند گارڈن پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت کی گئی ہے ۔ پونے پولیس کے اعلی افسران کے مطابق یہ دھوکہ دھڑی بدھ اور جمعرات کی دوپہر کے درمیان ہوئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Town Hall میں دیویندر فڑنویس نے کہا: شیوسینا میں ٹوٹ کیلئے صرف ادھو ٹھاکرے ذمہ دار


      سینئر انسپکٹر پرتاپ مانکر نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت دھوکہ دہی اور جرائم کیلئے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ایس آئی آئی کے ڈائریکٹروں میں سے ایک ستیش دیش پانڈے کو ایک شخص سے وہاٹس ایپ میسیج موصول ہوا ، جس نے خود کو ادار پونے والا کے طور پر بتایا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: حکومت پہلے سرکاری اسکولوں کا معیار تعلیم ٹھیک کرے پھر مدارس پر سوال اٹھائے: محمود مدنی



      اس شخص نے دیش پانڈے سے بینک کھاتوں میں فورا پیسے ٹرانسفر کرنے کیلئے کہا ۔ کمپنی کے افسران نے فورا 1,01,01,554  روپے آن لائن ٹرانسفر کردئے، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ پونے والا نے کبھی بھی ایسا کوئی وہاٹس ایپ میسیج نہیں بھیجا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: