اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجیہ سبھا الیکشن 2022: مہاراشٹر میں شیو سینا کو بڑا جھٹکا، سنجے پوار الیکشن ہارے، بی جے پی کی 3 سیٹوں پر جیت

    مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے کہا کہ بی جے پی کے تینوں امیدواروں کی جیت کے ساتھ یہ ہمارے لئے خوشی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیوش گوئل اور انل بونڈے کو 48-48 ووٹ ملے ہیں۔ ہمارے تیسرے امیدوار کو شیو سینا کے سنجے راوت سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر کی 6 راجیہ سبھا سیٹوں پر جمعہ کے روز ووٹنگ ہوئی اور اس دوران سیاسی بیان بازی کا سلسلہ جم کر چلا۔ دیر رات تک چلی رسہ کشی کے درمیان بی جے پی نے 3 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ وہیں شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کو 1-1 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی۔ شیو سینا کے دوسرے امیدوار سنجے پوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راجیہ سبھا الیکشن میں جیت کے بعد شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے ایک ووٹ کو منسوخ کردیا۔ ہم نے دو ووٹوں کی مخالفت کی، لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے ان کا (بی جے پی) کا ساتھ دیا۔

      مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے کہا کہ بی جے پی کے تینوں امیدواروں کی جیت کے ساتھ یہ ہمارے لئے خوشی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیوش گوئل اور انل بونڈے کو 48-48 ووٹ ملے ہیں۔ ہمارے تیسرے امیدوار کو شیو سینا کے سنجے راوت سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ وہیں کانگریس پارٹی کی طرف سے راجیہ سبھا کا الیکشن جیتنے والے عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ’میں نے شیو سینا کے سنجے راوت اور این سی پی کے پرفل پٹیل کے ساتھ ساتھ جیت حاصل کی ہے۔ میں اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہمیں افسوس ہے کہ (مہا وکاس اگھاڑی) کے چوتھے امیدوار سنجے پوار نہیں جیت سکے‘۔

      دھننجے مہادک نے سنجے پوار کو ہرایا

      بی جے پی کے دھننجے مہادک نے چھٹی سیٹ پر شیو سینا کے سنجے پوار کو ہرایا۔ مہاراشٹر میں ایک امیدوار کو جیتنے کے لئے 41 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ وہیں ووٹنگ کے دوران بی جے پی نے برسراقتدار جماعت کے کئی اراکین اسملی کے ووٹنگ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے اسپیشل آبزرور کی رپورٹ کا تجزیہ کرنے اور ویڈیو فوٹیج دیکھنے کے بعد تفصیلی حکم جاری کیا۔ پھر رکن اسمبلی سہاس کانڈے کے ذریعہ ڈالے گئے ووٹ کو مسترد کرنے کے لئے آر او کو حکم دیا اور ووٹوں کی گنتی شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔

      دراصل، بی جے پی نے این سی پی رکن اسمبلی جتیندر اودھ، کانگریس رکن اسمبلی یشومتی ٹھاکر اور شیو سینا رکن اسمبلی سہاس کانڈے کے خلاف شکایت کی تھی کہ انہوں نے اختیار شخص کے علاوہ دیگر کو اپنا ووٹ دکھایا، اس لئے ووٹ منسوخ کردینا چاہئے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: