உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra road accident:مہاراشٹر میں خوفناک سڑک حادثہ، بی جے پی رکن اسمبلی کے بیٹے سمیت 7 کی موت

    حادثے میں تمام مہلوکین سوانگی کے ایک میڈیکل کالج کے طالب علم تھے۔ (فوٹو: News18لوک مت)

    حادثے میں تمام مہلوکین سوانگی کے ایک میڈیکل کالج کے طالب علم تھے۔ (فوٹو: News18لوک مت)

    خبر ہے کہ سبھی ساونگی کے ایک میڈیکل کالج کے طالب علم تھے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی بے قابو ہو کر پل توڑتے ہوئے ندی میں جاگری۔ حادثے میں مارے گئے سبھی طلبہ کی عمر 25 سے 35 سال کے درمیان تھی۔ فی الحال پولیس اور انتطامیہ آگے کی جانچ کررہے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر کے وردھا ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں پیر کی رات بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کے بیٹے سمیت 7 افراد کی المناک موت ہو گئی۔ ایک پولیس افسر کے مطابق، کل رات تقریباً 11.30 بجے سیلسورہ کے قریب ایک پل سے کار گرنے سے بی جے پی(BJP) ایم ایل اے وجے رہانگڈیلے کے بیٹے اویشکر رہانگڈیلے سمیت 7 طلباء کی موت ہو گئی۔


      وہ (متوفی) وردھا جا رہے تھے۔ پولیس عہدیدار کی جانب سے ملی جانکاری کے مطابق، حادثے میں جان گنوانے والے طلبہ وردھا کی سمت جارہے تھے۔


      خبر ہے کہ سبھی ساونگی کے ایک میڈیکل کالج کے طالب علم تھے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی بے قابو ہو کر پل توڑتے ہوئے ندی میں جاگری۔ حادثے میں مارے گئے سبھی طلبہ کی عمر 25 سے 35 سال کے درمیان تھی۔ فی الحال پولیس اور انتطامیہ آگے کی جانچ کررہے ہیں۔

      مہلوکین کی پہچان نیرج چوہان، اویشکار رہانگ دالے، نتیش سنگھ، وویک نندن، پرتیوش سنگھ، شبھم جیسوال اور پون شکتی کے طو رپر ہوئی ہے۔ رہانگ دالے تیرودہ گورے گاوں اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے کے بیٹے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: