உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    'جھکوں گا نہیں، گرفتار ہوجاوں گا'، ED آفس کے باہر شیوسینا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کا بیان

    'جھکوں گا نہیں، گرفتار ہوجاوں گا'، ED آفس کے باہر شیوسینا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کا بیان

    'جھکوں گا نہیں، گرفتار ہوجاوں گا'، ED آفس کے باہر شیوسینا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کا بیان

    Shiv Sena Sanjay Raut News: شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو جنوبی ممبئی میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں داخل ہونے سے پہلے کہا کہ وہ نہ جھکیں گے اور نہ ہی پارٹی چھوڑیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Maharashtra | Mumbai
    • Share this:
      ممبئی: شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو جنوبی ممبئی میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں داخل ہونے سے پہلے کہا کہ وہ نہ جھکیں گے اور نہ ہی پارٹی چھوڑیں گے۔ منی لانڈرنگ کیس کی جانچ کے سلسلے میں ای ڈی کی ٹیم نے اتوار کو راوت کے گھر پر چھاپہ مارا۔ راوت کو بھانڈوپ میں واقع ان کے گھر سے ای ڈی آفس لے جایا گیا، جس کے باہر انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ’’وہ (ای ڈی) مجھے گرفتار کرنے جا رہے ہیں، میں گرفتار ہونے جارہا ہوں، انہوں نے کہا: 'میں نہیں جھکوں گا۔'

       

      یہ بھی پڑھئے: چھ صوبوں کے ساتھ بھوپال میں بھی این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی


      ای ڈی نے راوت کے خلاف کئی سمن جاری کرنے کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔ آخری سمن 27 جولائی کو بھیجا گیا تھا۔ راوت کو ای ڈی نے ممبئی میں ایک 'چال' کی دوبارہ ترقی اور ان کی اہلیہ اور دیگر 'ساتھیوں' کے ملوث والے لین دین میں مبینہ بے ضابطگیوں سے وابستہ منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ ای ڈی کے افسران سی آر پی ایف اہلکاروں کے ساتھ اتوار کی صبح 7 بجے راوت کے گھر پہنچے اور چھاپے ماری شروع کی ۔


      یہ بھی پڑھئے: ارپتا مکھرجی کے 8 بینک کھاتوں سے 8 کروڑ کا لین دین، ای ڈی جانچ میں انکشاف


      شام 5 بجے ای ڈی کے دفتر میں لائے جانے کے فوراً بعد راجیہ سبھا کے رکن راوت نے کسی غلط کام سے انکار کیا اور الزام لگایا کہ انہیں سیاسی انتقام کے لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ای ڈی کی کارروائی کے فوراً بعد راوت نے ٹویٹ کیا تھا : میں بالا صاحب ٹھاکرے کی قسم کھاتا ہوں، میں نے کوئی گھوٹالہ نہیں کیا ہے، میں مر جاؤں گا، لیکن شیوسینا نہیں چھوڑوں گا ۔

      دریں اثنا مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ اگر شیو سینا لیڈر سنجے راوت بے قصور ہیں تو اپنے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی سے انہیں ڈرانا نہیں چاہئے۔ اورنگ آباد میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے شندے نے کہا کہ راوت نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے، اگر ایسا ہے تو آپ جانچ سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ اس کو ہونے دیجئے ۔ اگر بے قصور ہو تو کس بات کا ڈر ہے؟
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: