مہاراشٹر میں حکومت بنانے کا راستہ صاف! شیو سینا کا ہی ہوگا وزیر اعلیٰ، یہ ہوگا فارمولہ

Nov 15, 2019 10:54 AM IST | Updated on: Nov 15, 2019 11:50 AM IST
مہاراشٹر میں حکومت بنانے کا راستہ صاف! شیو سینا کا ہی ہوگا وزیر اعلیٰ، یہ ہوگا فارمولہ

ممبئی مہاراشٹر میں گورنر کے درمیان حکومت بنانے کا راستہ صاف ہوتا نظر آرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس کے درمیان ڈیل طے ہوگئی ہے۔ تینوں پارٹی کے درمیان جو سمجھوتہ ہوا ہے اس کے مطابق مہاراشٹر میں پانچ سال تک شیو سینا کا ہی وزیر اعلیٰ رہے گا۔ وہیں کانگریس اور این سی پی کے کھاتے میں ایک ۔ایک نائب وزیر اعلی کا عہدہ آئے گا۔

مہاراشٹر میں ، حکومت سازی کے لئے شیوسینا ، این سی پی اور کانگریس کے مابین ملاقاتوں کا دور جاری ہے۔ خبر ہے کہ تینوں پارٹیوں کے درمیان کامن منیمم پروگرام (سی ایم پی) کو لیکر اتفاق بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این سی پی کو 14 اور کانگریس کو 12 وزارتی عہدے دئے جائیں گے۔ خود شیو سینا کو کھاتے میں 14 وزارتی عہدے آئیں گے۔

Loading...

این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہا، "سی ایم عہدے کو لیکر ہی شیو سینا اور بی جے پیکے بھی اختلافات ہوئے ہیں۔ ایسے میں ہم وزیر اعلیٰ عہدے کی دعویداری نہیں چاہتے۔ وزیر اعلیٰ تو شیو سینا ہی بنے گا۔"

غور طلب ہے کہ مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کے لیے جمعرات کو کانگریس ،این سی پی اور شیوسینا کی ایک مشترکہ میٹنگ ہوئی ، جس میں کئی اہم معاملات پر غور وخوض کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں نئی حکومت کے لیے کامن منیمم پروگرام تیارکرلیا گیا ہے اور جلد ہی حکومت سازی کی کوشش شروع ہوجائے گی ۔ پہلی بار تینوں پارٹیوں کے لیڈران ایک ساتھ جمع ہوئے ہیں۔ تیار شدہ مسودے کو تینوں پارٹیوں کے ہائی کمان کو بھیجا جائے گا ۔

ذرائع کے حوالے سے خبر آرہی ہے کہ ان تینوں پارٹیوں کے درمیان کامن منیمم پروگرام کو لے کر اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے ۔ اب تک جن معاملات پر اتفاق رائے ہونے کی خبر ملی ہے ، ان میں کسان قرض معافی ، فصل بیمہ اسکیم کا جائزہ ، روزگار ، چھترپتی شیواجی مہاراج اور بی آر امبیڈکر میموریل شامل ہیں ۔

 

Loading...