உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra: کم نہیں ہورہی ہے کالی چرن مہاراج کی مشکلیں، مہاتما گاندھی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں اب تھانے پولیس نے کیا گرفتار

    مہاتما گاندھی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں کالی چرن مہاراج گرفتار

    مہاتما گاندھی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں کالی چرن مہاراج گرفتار

    مہاراشٹر (Maharashtra) کے تھانے شہر کی پولیس (Thane Police) نے مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) کے خلاف مبینہ طور پر قابل توہین تبصرہ کرنے کے معاملے میں ہندو دھرم گرو کالی چرن مہاراج (Kalicharan Maharaj) کو چھتیس گڑھ سے گرفتار (Arrested) کرلیا ہے۔

    • Share this:
      تھانے: مہاراشٹر (Maharashtra) کے تھانے شہر کی پولیس (Thane Police) نے مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) کے خلاف مبینہ طور پر قابل توہین تبصرہ کرنے کے معاملے میں ہندو دھرم گرو کالی چرن مہاراج (Kalicharan Maharaj) کو چھتیس گڑھ سے گرفتار (Arrested) کرلیا ہے۔ افسران نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ نوپاڑا تھانے کے ایک افسر نے بتایا کہ کالی چرج مہاراج بدھ کی رات چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ ایسے ہی ایک معاملے میں جیل میں بند تھا۔ اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر تھانے لایا جا رہا ہے اور جمعرات کی شام تک مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

      اس سے قبل گزشتہ سال 26 دسمبر کو چھتیس گڑھ کی راجدھانی میں منعقدہ ایک تقریب میں مہاتما گاندھی کے خلاف قابل توہین تبصرہ کرنے کے الزام میں رائے پولیس نے کالی چرن مہاراج کو گرفتار کای تھا۔ وہیں، 12 جنوری کو مہاراشٹر کے وردھا کی پولیس نے اسے اسی طرح کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ نوپاڑا تھانے کے افسر نے بتایا کہ بابائے قوم کے خلاف مبینہ تبصرہ کو لے کر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیر جتیندر اہواڈ کی شکایت کی بنیاد پر کالی چرن کے خلاف درج معاملے میں رائے پور سے اسے گرفتار کیا گیا۔

      پنے پولیس نے کیا تھا گرفتار

      اس سے قبل، پنے پولیس نے بھی 19 دسمبر، 2021 کو وہاں منعقدہ شیو پرتاپ دن پروگرام میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر کے معاملے میں کالی چرن مہاراج کو گرفتار کیا تھا۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے ذریعہ مغل جرنیل افضل خان کو مارے جانے کے حادثہ کی یاد میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔

      چھتیس گڑھ پولیس نے کھجراہو سے کیا تھا گرفتار

      چھتیس گڑھ کی رائے پور پولیس نے دھرم سنسد میں مہاتما گاندھی کے خلاف توہین آمیز مبینہ اشتعال انگیز تقاریر کے لئے مدھیہ پردیش کے کھجراہو سے کالی چرن مہاراج کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف رائے پور کے ٹکرا پارا تھانے میں معاملہ درج یا گیا تھا۔ مدھیہ پردیش حکومت نے کالی چرن کی گرفتاری پر کہا کہ چھتیس گڑھ پولیس کے طریقے پر اعتراض ہے۔ چھتیس گڑھ حکومت چاہتی تو انہیں (کالی چرن مہاراج) نوٹس دے کر بھی بلا سکتی تھی۔ مدھیہ پردیش ڈی جی پی سے کہا گیا ہے کہ معاملے کو لے کر چھتیس گڑھ کے ڈی جی پی سے بات کریں۔ گرفتاری کے اس طریقے پر اعتراض درج کرائیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: