ہوم » نیوز » وطن نامہ

بڑا حادثہ: اورنگ آباد میں ٹریک پر سوئے مائیگرینٹ مزدوروں کے اوپر سے گزری ٹرین، 17کی موت

جانکاری کے مطابق یہ حادثہ اورنگ آباد جالنا ریلوے لائن (jalna aurangabad railway line) پر ہوا ہے۔ کارماڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ صبح 6.30 بجے پیش آیا ہے۔ فلائی اوور کے پاس پٹریوں پر سو رہے 17 مائیگرینٹ مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

  • Share this:
بڑا حادثہ: اورنگ آباد میں ٹریک پر سوئے مائیگرینٹ مزدوروں کے اوپر سے گزری ٹرین، 17کی موت
جانکاری کے مطابق یہ حادثہ اورنگ آباد جالنا ریلوے لائن (jalna aurangabad railway line) پر ہوا ہے۔ کارماڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ صبح 6.30 بجے پیش آیا ہے۔ فلائی اوور کے پاس پٹریوں پر سو رہے 17 مائیگرینٹ مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

مہاراشٹر (Maharashtra ) کے اورنگ آباد  (Aurangabad) میں پٹری پر سوئے مائیگرینٹ مزدوروں (migrant laborers) کے اوپر سے ٹرین گزرنے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ہے۔ ملی اطلاع کے مطابق سبھی ریلوے ٹریک پر سو رہے تھے۔ جانکاری کے مطابق یہ حادثہ اورنگ آباد جالنا ریلوے لائن (jalna aurangabad railway line)  پر ہوا ہے۔ کارماڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ صبح 6.30 بجے پیش آیا ہے۔ فلائی اوور کے پاس پٹریوں پر سو رہے 17 مائیگرینٹ مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔


ملی جانکاری کے مطابق اس حادثے میں چار مزدور شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ وہ سبھی ایک نجی کمپنی میں کام کرتے تھے۔ اور MIDC  اورنگ آباد جارہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ دن بھر سفر کرنے کے بعد وہ رات میں آرام کرنے کیلئے ٹریک پر سوگئے۔ افسران کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایک مال گاڑی کے گزرنے کے سبب ہوا ہے۔ 



بتایا جاتا ہے کہ تقریبا 45 کلو میٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد سبھی تھک گئے اور ٹریک پرہی آرام کرنے لگے۔ تھکاوٹ کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کو نیند آگئی اور ٹریک پر سو گئے۔ اس دوران ٹرین وہاں سے گزری اور تمام لوگ اس کی زد میں آگئے۔ اورنگ آباد کے ایس پی موکشدا پاٹل نے بتایا کہ مارے گئے تمام کارکن بھساون سے اسپیشل ٹرین کے ذریعے مدھیہ پردیش واپس جانا چاہتے تھے۔ یہ تمام کارکن مدھیہ پردیش کے شاہڈول کے رہائشی تھے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ، 'مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں ٹرین حادثے میں جان و مال کےنقصان سے میں بیحد غمزدہ ہوں۔ وزیر ریلوے پیوش گوئل سے بات کی ، وہ اس صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔


اس سے پہلے مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں میں انہیل موہن پورہ راستے پر بدھ کی علی الصبح ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سو رہی خاتون کو کچل دیا تھا۔
First published: May 08, 2020 07:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading