شیوسینا انتخابی نشان کس کا؟ ادھو ٹھاکرے گروپ نے دستاویزات جمع کرنے کیلئے EC سے مانگے چار ہفتے
شیوسینا انتخابی نشان کس کا؟ ادھو ٹھاکرے گروپ نے دستاویزات جمع کرنے کیلئے EC سے مانگے چار ہفتے ۔ فائل فوٹو ۔
Shiv Sena Poll Symbol: شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے گروپ نے الیکشن کمیشن سے پارٹی کے انتخابی نشان پر اپنے دعوی کی حمایت میں دستاویزات جمع کرانے کیلئے چار ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ پارٹی لیڈر نے پیر کو یہ جانکاری دی۔
ممبئی : شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے گروپ نے الیکشن کمیشن سے پارٹی کے انتخابی نشان پر اپنے دعوی کی حمایت میں دستاویزات جمع کرانے کیلئے چار ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ پارٹی لیڈر نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے گروپ اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے گروپ سے کہا تھا کہ وہ 8 اگست تک پارٹی کے انتخابی نشان 'تیر اور دھنش' پر اپنے اپنے دعووں کی حمایت میں دستاویزات جمع کرائیں ۔
ٹھاکرے کے وفادار انیل دیسائی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے چار ہفتے کا وقت مانگا ہے، کیونکہ باغی ایم ایل اے کی نااہلی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے۔ درخواست پر پہلے فیصلہ ہونے دیں، اس معاملہ کا فیصلہ بعد میں ہو سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اگست کو الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ وہ ایکناتھ شندے گروپ کی درخواست پر کارروائی نہ کرے، جس میں شیو سینا کو حقیقی شیوسینا ماننے اور پارٹی کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
دوسری جانب مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے 9 اگست کو اپنی 40 دن پرانی کابینہ میں توسیع کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ شندے نے مراٹھواڑہ کے علاقے ناندیڑ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کابینہ کی توسیع 9 اگست کو متوقع ہے۔ درجنوں وزراء حلف لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ توسیع کا اگلا دور بعد میں ہوگا۔
شیوسینا میں بغاوت کی وجہ سے ٹھاکرے کے استعفیٰ دینے کے بعد ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس نے 30 جون کو وزیر اعلی اور نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ شندے ۔ فڑنویس حکومت نے 4 جولائی کو مہاراشٹر اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔