مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او عظمت اللہ قریشی نے کیا دفتر کا ہنگامی دورہ
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او عظمت اللہ قریشی نے بورڈ کے صدر دفتر کا اچانک دورہ کیا ۔ سی ای او نے دفتر کا ہنگامی سروے کیا اور وقف حکام کی جم کر کلاس لی۔
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او عظمت اللہ قریشی نے بورڈ کے صدر دفتر کا اچانک دورہ کیا ۔ سی ای او نے دفتر کا ہنگامی سروے کیا اور وقف حکام کی جم کر کلاس لی۔
اورنگ آباد : مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او عظمت اللہ قریشی نے بورڈ کے صدر دفتر کا اچانک دورہ کیا ۔ سی ای او نے دفتر کا ہنگامی سروے کیا اور وقف حکام کی جم کر کلاس لی۔ انہوں نے کام کے طریقہ کار اور بدنظمی پر وقف ملازمین کو اپنے انداز میں سرزنش کی ۔ عموماً دفتر سے غائب رہنے والے وقف افسران اور ملازمین سی ای او عظمت اللہ قریشی کے دورے کے دوران پوری طرح مستعد نظر آئے۔ یہ کہنے میں کوئی مبالغہ نہیں کہ پہلی مرتبہ کسی سی ای او نے وقف بورڈ کے صدر دفتر کا اتنی باریکی سے جائزہ لیا ۔ ڈسیپلن، صاف صفائی اور وقت کی پابندی کے تعلق سےسخت ہدایات جاری کیں ۔ سی ای او عظمت اللہ قریشی نے صدر نے وقف عملہ کی کل تعداد اور ہیڈ آفس میں افسران و ملازمین کی تعداد کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔ وقف بورڈ کے تمام شعبہ جات میں پہنچ کر فرداً فرداً چپراسی سے لے کر ضلع وقف افسرتک تمام کے نام عہدے اور ذمہ داریوں کی معلومات حاصل کیں ۔ اس دوران دفتر میں لگے مکڑی کے جالوں ، دھول گرد اور بے ترتیب فائلوں پر سی ای او نے سخت ناراضگی کااظہار کیا اور فوری طور پر صاف صفائی کی ہدایت دی ۔ کام میں کوتاہی کے مرتکب وقف کے ذمہ داروں کی سی ای او نے اپنے انداز میں سرزنش کی۔ سی ای او عظمت اللہ قریشی نے دفتر کے تمام افسران و ملازمین کو شناختی کارڈ لازمی طور پر ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنے کی ہدایات بھی دی ۔ علاوہ ازیںسی ای او نے وقف افسران وملازمین کی دشواریاں، عملے کی کمی کی شکایت اور دیگر مسائل بھی بغور سنے اور باہمی تال میل سے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی واضح کردیا کہ محض کہا سنی سے کوئی کام نہیں ہوگا ۔ ای ٹی وی سے بات چیت میں سی ای او نے کہا کہ منشا ئے وقف کے دائرے میں رہ کر اور دستور کی روشنی میں کام کیا جائے گا ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔