ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں نافذ ہوگا لاک ڈاون! وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے آج رات 8:30 بجے کریں گے بڑا اعلان

کورونا وائرس (Coronavirus) کی تیزی سے بڑھتی ہوئی رفتار پر لگام لگانے کے لئے آج مہاراشٹر (Maharashtra) کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) ایک اہم میٹنگ کرنے والے ہیں۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں نافذ ہوگا لاک ڈاون! وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے آج رات 8:30 بجے کریں گے بڑا اعلان
مہاراشٹر میں نافذ ہوگا لاک ڈاون! وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے آج رات 8:30 بجے کریں گے بڑا اعلان

ممبئی: مہاراشٹر (Maharshtra) میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے معاملات میں اضافہ نے ہنگامہ مچا دیا ہے۔ کورونا کے نئے اعدادوشمار ہر دن نیا ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ کورونا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی رفتار پر لگام لگانے کے لئے آج وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) ایک اہم میٹنگ کرنے والے ہیں۔ شام ساڑھے چار بجے ہونے والی اس میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے رات 8:30 بجے عوام کو خطاب کریں گے۔ ایسا اندازہ ہے کہ عوام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ لاک ڈاون لگانے یا نہیں لگانے کا بھی اعلان کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ وہ لاک ڈاون کو ایک متبادل کے طور پر ددیکھتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ریاست کے لوگ گزشتہ بار کی طرح تعاون کریں گے اور خود سے کووڈ-19 ضوابط پر عمل کریں گے۔ دو دن پہلے مہارشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا تھا کہ ریاست میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے آنے والے دنوں میں لوگوں کو سخت اقدامات کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ ایسے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومت کورونا سے لڑنے کے لئے کچھ بڑے اعلان کرسکتی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے ایسے وقت میں عوام کو خطاب کرنے جا رہے ہیں، جب مہاراشٹر میں جمعرات کو کووڈ-19 کے 43,183 نئے معاملے آئے ہیں۔ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 28,56,163 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے ایسے وقت میں عوام کو خطاب کرنے جا رہے ہیں، جب مہاراشٹر میں جمعرات کو کووڈ-19 کے 43,183 نئے معاملے آئے ہیں۔ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 28,56,163 ہوگئی ہے۔ وبا کی شروعات کے بعد سے ریاست میں ایک دن میں سب سے زیادہ معاملے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق، ریاست میں انفیکشن سے 249 اور مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس طرح، گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ انفیکشن سے ریاست میں اب تک کل 54,898 لوگ دم تور چکے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 02, 2021 03:30 PM IST