ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Mahoba News: چھ پھیرے لینے کے بعد رک گئی دلہن، بولیں- اب نہیں کروں گی شادی، پھر یہ ہوا

Mahoba News: یوپی کے مہوبہ میں دلہن کے دوار چار، جے مال اور چڑھاوے کی رسم کے بعد سات پھیروں کے دوران شادی سے انکار کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد رات میں پنچایت بھی ہوئی، لیکن دلہن شادی نہ کرنے کے ضد پر ڈٹی رہی۔ پھر بارات کو بے رنگ لوٹنا پڑا۔

  • Share this:
Mahoba News: چھ پھیرے لینے کے بعد رک گئی دلہن، بولیں- اب نہیں کروں گی شادی، پھر یہ ہوا
چھ پھیرے لینے کے بعد رک گئی دلہن، بولیں- اب نہیں کروں گی شادی

مہوبہ: یوپی کے مہوبہ میں شادی ٹوٹنے کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ دلہن (Bride) نے دوار چار، جے مال اور چڑھاوے کی رسم کے بعد سات پھیروں کے دوران شادی (Wedding) سے انکار کیا۔ جیسے ہی دلہن نے 6 پھیرے لینے کے بعد شادی کرنے سے منع کیا تو ہنگامہ مچ گیا۔ اس کے بعد رات میں ہی پنچایت بلائی گئی، لیکن تمام کوششوں کے بعد بھی بارات کو بے رنگ لوٹنا پڑا۔ یہ معاملہ اس وقت پورے علاقے میں بحث کا سبب بنا ہوا ہے۔


جمعرات کو اترپردیش کے مہوبہ میں جھانسی کے کلپہاڑ تحصیل کے ایک گاوں سے بارات آئی تھی۔ اس دوران دلہن فریق نے باراتیوں کا زبردست استقبال کیا، تو ڈھول تاشوں کی تھاپ پر جم کر ڈانس کرنے کے بعد سب نے خوشی سے دعوت کھائی۔ وہیں، دوار چار اور جے مال کی رسم ادائیگی کی گئی۔ اس دوران دلہن اور دولہے نے ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی، تو دونوں فریق کے لوگوں نے جم کر تصویریں کھنچوائیں۔ اس کے بعد سات پھیروں کا پروگرام بھی شروع ہوا، لیکن یہیں دلہن نے 6 پھیرے کے بعد شادی سے انکار کردیا۔ اس دوران اہل خانہ نے دلہن سے وجہ پوچھی تو اس نے کہا، ’مجھے دولہا پسند نہیں، اس لئے شادی نہیں کروں گی‘۔


گٹھ بندھن کی گانٹھ کھول کر اپنے کمرے میں چلی گئی دلہن


واضح رہے کہ اس شادی کے دوران جے مال پروگرام کے بعد دلہن اور دلہن کے ساتھ خاص رشتہ داروں اور دوستوں نے کھانا بھی کھایا تھا، تو نصف شب کو دولہے کے فریق کے لوگوں نے زیور چڑھاوے کی رسم کو پورا کیا۔ اس کے بعد منڈپ کے نیچے ویدک منتروچارن دولہا اور دلہن اگنی کے پھیرے لے رہے تھے۔ یہی نہیں، دونوں 6 پھیرے پورے کرچکے تھے، لیکن ساتویں پھیرے میں دلہن رک گئی۔ اس کے بعد سبھی نے حیرانی بھرے لہجے میں دلہن سے وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ میں شادی نہیں کروں گی۔ پھر وہ گٹھ بندھن کی گانٹھ کھول کر اپنے کمرے میں چلی گئی۔ اس کے بعد سبھی کے ہوش اڑ گئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 26, 2021 03:26 PM IST