ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شرمناک ! فحش فلمیں دکھا کر مالک کرتا تھا نوکرانی کی آبروریزی ، کھلا راز تو مچ گیا ہنگامہ ، گرفتار

واردات کا انکشاف اس وقت ہوا جب متاثرہ لڑکی معذور مالکن کو مندر لے گئی اور اس نے مندر میں آنے والی خواتین کو اپنی آپ بیتی بتائی ۔

  • Share this:
شرمناک ! فحش فلمیں دکھا کر مالک کرتا تھا نوکرانی کی آبروریزی ، کھلا راز تو مچ گیا ہنگامہ ، گرفتار
شرمناک ! فحش فلمیں دکھا کر مالک کرتا تھا نوکرانی کی آبروریزی ، کھلا راز تو مچ گیا ہنگامہ ، گرفتار

فرید آباد ضلع میں ایک بین الاقوامی انشورنس کمپنی میں کام کرنے والے ایک شخص کی شرمناک کرتوت سامنے آئی ہے ، جو اپنی نوکرانی کو فحش فلمیں دکھا کر اس کی آبروریزی کرتا تھا ۔ ملزم گزشتہ سات ماہ سے نوکرانی کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کر رہا تھا ۔ متاثرہ نوکرانی جھارکھنڈ کی رہنے والی ہے ، جسے ایجنٹ نوکری کے بہانے جھارکھنڈ سے فرید آباد لایا اور یہاں نوکرانی بنا دیا ۔


اس پوری واردات کا انکشاف اس وقت ہوا جب متاثرہ لڑکی معذور مالکن کو مندر لے گئی اور اس نے مندر میں آنے والی خواتین کو اپنی آپ بیتی بتائی ۔ بعد ازاں خواتین نے اس واردات کے بارے میں خواتین کمیشن کی رکن رینو بھاٹیا کو اطلاع دی ۔ جب رینو بھاٹیا کو اس کا علم ہوا تو اس نے پہلے اپنی سطح پر پورے معاملہ کی چھان بین کی اور پھر خاتون پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کے بعد قانونی کارروائی کی ۔


علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔


معاملہ صحیح پائے جانے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور متاثرہ کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جارہا ہے ۔ وہیں متاثرہ کے مطابق اس کو جھارکھنڈ کا ایک ایجنٹ لے کر آیا تھا ، جس نے اس کو ایک کوٹھی میں نوکرانی بنادیا ۔ یہاں کوٹھی کا مالک اپنی بیوی کے معذور ہونے کی کہانی بتاکر اس کو جذباتی بلیک میل کرنے لگا اور پھر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس کی آبروریزی کی ۔ اس دوران اس کو نہ تو کسی سے ملنے کی اجازت تھی اور نہ ہی کسی سے بات چیت کرنے کی ۔
First published: Mar 16, 2020 06:19 PM IST