உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میرٹھ : شاہی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں معتکف مخصوص عبادتوں میں مصروف

    ۔رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں میرٹھ کی شاہی جامع کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد بھی بہت سے معتکف مخصوص عبادتوں میں مصروف ہیں

    • Share this:
      رمضان المبارک کا آخری عشرہ سایہ فگن ہے۔اس عشرہ میں کثیر مسلمان مختلف مساجد میں اعتکاف میں بیٹھتے ہیں اور اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے خاص عبادات اور ذکر اذکار کرنے میں مشغول ہوجاتے ہیں۔رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں میرٹھ کی شاہی جامع مسجد کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد بھی بہت سے معتکف مخصوص عبادتوں میں مصروف ہیں۔

      معتکف گوشہ نشینی اختیار کرکے اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ وہ ملک اور ملت کی بہتری اور سلامتی کے لئے دعائیں بھی کررہے ہیں ۔رمضان کے اس آخری عشرہ میں ایک بے انتہا فضیلت والی رات بھی آتی ہے جسے شب قدرکہاجاتا ہے۔ شب قدر ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم نے شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرنے کی تعلیم دی ہے۔ بہت جلد رمضان المبارک کا بے شمار فضیلتوں والا مہینہ ہم سے رخصت ہونے والا ہے۔ اسلئے ہمیں چاہیے کہ بچے ہوئے ایام میں ہم زیادہ سے زیادہ وقت عبادات میں گزاریں اوراپنے وقت کو فضول کاموں میں ضائع نہ کریں۔
      First published: