உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مجلس تعمیر ملت اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی نئی پہل، ٹیکنالوجی اور اسپورٹس کے مقابلوں کا انعقاد

    تمام مقابلے یکم ربیع الاول تا دس ربیع الاول منعقد کئے جائیں گے۔

    تمام مقابلے یکم ربیع الاول تا دس ربیع الاول منعقد کئے جائیں گے۔

    Majlis Tameer-e-millat and MS Education Academy: ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجینگ ڈائریکٹر انور احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس کو اس سال یوم رحمتہ اللعالمین ﷺ تقاریب میں تعاون کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ منتظمین کے مطابق ان مقابلوں میں چار ہزار طلبہ و نوجوانوں کی شرکت کے انتظامات کیے جائیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      کل ہند مجلس تعمیر ملت (Majlis Tameer-e-millat)، حیدرآباد اس سال جشن میلاد النبی ﷺ تقاریب متنوع انداز میں منانے کی تیاری میں مصروف کار ہے۔ تعمیر ملت کی جانب سے ہر سال ماہ ربیع الاول کی ابتدا میں طلبہ و نوجوانوں کے لئے میلاد النبیﷺ کے موضوع پر بڑے پیمانے پر تحریری، تقریری، کوئز اور قرأت کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال ان مقابلوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مقابلے بھی شامل کئے جا رہے ہیں۔

      تقریباً ایک دھے پہلے حیدرآباد سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپس کے انعقاد کی روایت کا آغاز کیا گیا تھا۔ اسی طرح اس سال سے اس موقع پر بلا تفریق مذہب و ملت کھیل کود اور ٹیکنالوجی کے مقابلوں کے انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ منتظمین کے مطابق ان مقابلوں میں چار ہزار طلبہ و نوجوانوں کی شرکت کے انتظامات کیے جائیں گے۔

      ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کا تعاون:

      کل ہند مجلس تعمیر ملت نے اس سال منعقد ہونے والے یوم رحمتہ اللعالمین ﷺ تقاریب کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی (MS Education Academy)، حیدرآباد کا تعاون حاصل ہے۔ میلاد النبیﷺ تقار یب میں کھیل کود اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مقابلوں سے متعلق میڈیا کو واقف کروانے کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی ، جس میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اور کل ہند مجلس تعمیر ملت کے ذمہ داروں نے خطاب کیا۔

      اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجینگ ڈائریکٹر انور احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس کو اس سال یوم رحمتہ اللعالمین ﷺ تقاریب میں تعاون کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئرمین محمد لطیف خان کو 73 ویں یوم رحمتہ اللعالمینﷺ کے استقبالیہ کمیٹی کا صدر نشین نامزد کیا گیا ہے۔ انور احمد نے کہا کہ اس سلسلہ میں نوجوانوں کے لئے بلا تفریق مذہب و ملت کھیل کود اور ٹیکنالوجی کے مقابلے منعقد کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔



      انھوں نے کہا کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد اس پیغام کو عام کرنا ہے جس کے لئے حضرت محمد ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا تھا۔ جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر جن کھیل کود کے مقابلے منعقد ہوں گے ان میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، کبڈی، آرم ریسلنگ اور شوٹنگ شامل ہیں۔ اسی طرح ٹیکنالوجی کے مقابلوں کے تحت روبوٹکس اور کوڈنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      قطر ایئرویز میں مختلف عہدوں پر بھرتیاں، ہندوستانی نوجوانوں کیلئے بھی ملازمت کے بہترین مواقع

      روبوٹکس اور کوڈنگ کے مقابلے:

      کل ہند مجلس تعمیر ملت کے جنرل سکرٹری عمر احمد شفیق نے کہا کہ اس سال روایت سے ہٹ کر روبوٹکس اور کوڈنگ کے مقابلے بھی منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو میلادالنبی ﷺ تقاریب میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا موقع ہوگا جس میں ٹکنالوجی کے مقابلے بھی منعقد ہوںگے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسپورٹس، روبوٹکس اور کوڈنگ کے مقابلوں میں چار ہزار نوجوان شرکت کریں گے۔ تمام مقابلے یکم ربیع الاول تا دس ربیع الاول منعقد کئے جائیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ’کسی بھی امتحان میں کامیابی کیلئے 12 گھنٹوں کی پڑھائی نہیں، بلکہ دلچسپی کی ضرورت‘ Shishir



      73 ویں یوم رحمتہ اللعالمینﷺ کےاستقبالیہ کمیٹی کے سکریٹری سیف الرحمان قریشی نے کہا کہ ان مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و نوجوان فون نمبر 9182234318 پررابطہ کریں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: