اندور میں رام نومی پر بڑا حادثہ ہوگیا ہے۔ اسنیہہ نگر کے پاس پٹیل نگر مین شری بیلیشور مہادیو جھولے لال مندر میں ہون کے بعد کنیا پوجن جاری تھا۔ اس دوران باولی کی چھت دھنس گئی اور وہاں موجود 50 سے زیادہ لوگ اس میں گر گئے۔ حادثے میں اب تک 21 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ 18 لوگوں کی نعشیں باولی سے نکالی گئی ہے، وہیں تین لوگوں نے اسپتال میں دم توڑدیا۔
مہو سے تین الگ الگ ٹیموں میں آرمی کے قریب 70 جوان موقع پر پہنچے اور انہوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ جمعرات دیر رات قریب 7 نعشیں مزید نکالی گئیں۔ اس سے پہلے 11 نعشیں نکالی گئیں تھیں۔ راحت رسانی کے کام جاری ہیں۔ کچھ مزید لوگوں کے دبے ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا نے 13 امواتوں کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پہلے اندور کلیکٹر ایلیا راجا نے 12 لوگوں کی موت کی اطلاع دی تھی۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مہلوکین کو پانچ لاکھ اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثےکی تباہی کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری کا ماحول ہے۔ کسی کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ اچانک کیا ہو گیا۔ اس کے باوجود مقامی لوگ متحرک ہوگئے اور دس افراد کو باہر نکالا۔ زخمیوں کو ایپل اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔اعلیٰ حکام موقع پر موجود ہیں۔ راحت اور بچاؤ کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔ ساتھ ہی مندر کے قریب رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ باولی کو غیر قانونی طور پر بنایا گیا ہے، کئی بار انتظامیہ کو تحریری شکایت بھی کی جا چکی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔