உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش انتخابات سے پہلےکانگریس کولگابڑاجھٹکا: سابق مرکزوزیرجتن پرسادابی جے پی میں شامل

    جتن پرسادا کی بی جےپی میں شمولیت کے بعدپیوش گوئل نے جتن کا کیا خیر مقدم۔(تصویر:ANI)۔

    جتن پرسادا کی بی جےپی میں شمولیت کے بعدپیوش گوئل نے جتن کا کیا خیر مقدم۔(تصویر:ANI)۔

    کانگریس کے رہنما جتن پرسادا نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ قومی راجدھانی میں بی جے پی کے صدر دفتر میں ایک مختصر پروگرام کے دوران پرساد پارٹی میں شامل ہوئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے رہنما جتن پرسادا نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ قومی راجدھانی میں بی جے پی کے صدر دفتر میں ایک مختصر پروگرام کے دوران پرساد پارٹی میں شامل ہوئے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پرساد کو رکنیت دی۔ اس دوران گوئل نے کہا کہ پرساد، پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔اس کے دوران ،جتن پرساد نے کہا کہ اگر آج بھی ایسی کوئی پارٹی ہے جو حقیقت میں ایک ادارہ کی حیثیت سے کام کرتی ہے تو وہ بی جے پی ہے۔ باقی پارٹیاں صرف انفرادی اور علاقائیت تک ہی محدود ہیں۔


      جتن پرسادا نے مجھے نئے ہندوستان میں بھی تھوڑا سا حصہ ادا کرنے کا موقع ملے گا جو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔ کانگریس کا ذکر کرتے ہوئے پرساد نے کہا کہ اگر پارٹی میں رہ کر آپ لوگوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا تو پھر وہاں رہنے کا کیا فائدہ۔ مجھے امید ہے کہ بی جے پی سماجی خدمت کا ذریعہ بنے گی۔


      پرساد، منموہن سنگھ حکومت میں تھےوزیر

      من موہن سنگھ حکومت میں وزیر رہنے والےجتن پرسادا پرساد سال 2001 میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے اور 2004 میں پہلی بار پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ان سب کے درمیان یوپی سے کانگریس کے رہنما پرمود تیواری کا نام بھی زیربحث ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: