وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا بڑا اعلان ، 101دفاعی ساز و سامان کے امپورٹ پر لگے گی روک
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اس فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پانچ ستون کی بنیاد پر خود کفیل ہندوستان بنانے کی اپیل کی ہے ۔ ساتھ ہی اس کیلئے خصوصی اقتصادی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 09, 2020 10:51 AM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا بڑا اعلان ، 101دفاعی اشیا کے امپورٹ پر لگے گی روک ، ہندوستان میں ہی بنایا جائے گا
مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کو بڑا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وزارت دفاع اب خود کفیل ہندوستان کی راہ اپنائے گا ۔ دفاعی آلات ہندوستان میں بنانے کو فروغ دینے کیلئے 101 دفاعی سازوسامان کے امپورٹ پر پابندی لگائی جائے گی اور انہیں ملکی سطح پر بنایا جائے گا ۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اس فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پانچ ستون کی بنیاد پر خود کفیل ہندوستان بنانے کی اپیل کی ہے ۔ ساتھ ہی اس کیلئے خصوصی اقتصادی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے ۔
The list of 101 embargoed items comprises of not just simple parts but also some high tech weapon systems like artillery guns, assault rifles, corvettes, sonar systems, transport aircraft, LCHs, radars & many other items to fulfil needs of our Defence Services: Defence Minister https://t.co/adSforDvW5 pic.twitter.com/TUBcfthOO6
— ANI (@ANI) August 9, 2020
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کی اپیل سے اشارہ لیتے ہوئے وزارت دفاع نے 1010 چیزوں کی فہرست تیار کی ہے ، جن کے امپورٹ پر پابندی لگائی جائے گی ۔ یہ دفاعی شعبہ میں خود کفیل ہندوستان کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا یہ یہ فیصلہ ہندوستانی دفاعی صنعت کو خود کے ڈیزائن اور ڈیولپ کرنے کی صلاحیتوں کا استعمال کرکے یا مسلح افواج کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن کی گئی تکنیکوں کو اختیار کرکے نگیٹیو لسٹ میں چیزوں کو بنانے کا ایک بڑا موقع فراہم کرے گا ۔