ہوم » نیوز » عالمی منظر

گرل فرینڈ کب اور کیسے ہوتی ہے سب سے زیادہ خوش ، ریسرچ میں یہ ہوا بڑا انکشاف

اسٹڈی میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ جو لڑکیاں مناسب طریقے سے کھاتی ہیں وہ ، بھوکی رہنے والی لڑکیوں کے مقابلہ میں زیادہ رومانس میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

  • Share this:
گرل فرینڈ کب اور کیسے ہوتی ہے سب سے زیادہ خوش ، ریسرچ میں یہ ہوا بڑا انکشاف
گرل فرینڈ کب اور کیسے ہوتی ہے سب سے زیادہ خوش ، ریسرچ میں یہ ہوا بڑا انکشاف ۔ علامتی تصویر ۔

گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کا رشتہ کافی کھٹا اور میٹھا ہوتا ہے ۔ بوائے فرینڈ کوشش کرتا رہتا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ خوش رہے ، کبھی گرل فرینڈ کی تعریفوں کے پل باندھتا ہے تو کبھی اس کیلئے سرپرائز پلان کرتا ہے اور اگر پھر بھی اس کی گرل فرینڈ خوش نہیں ہوتی ہے تو اکثر لڑکے اداس ہوجاتے ہیں ۔


دراصل زیادہ تر لڑکوں کو گرل فرینڈ کو خوش رکھنے کا طریقہ معلوم نہیں ہوتا ہے ۔ اگرچہ بوائے فرینڈ کیلئے گرل فرینڈ کے دل کی بات کو جاننا مشکل ہے ، مگر ایک اسٹڈی میں اس سلسلہ میں ایک سسنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ فیلا ڈیلفیا کی ڈریکسیل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف پنسلوینیہ کی ایک مشترکہ اسٹڈی میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ جو لڑکیاں مناسب طریقے سے کھاتی ہیں وہ ، بھوکی رہنے والی لڑکیوں کے مقابلہ میں زیادہ رومانس میں دلچسپی رکھتی ہیں۔


بھوکی خواتین کی سب سے زیادہ توجہ کھانے پر ہوتی ہے ۔ علامتی تصویر ۔


یہ اسٹڈی کافی دلچسپ انداز میں کی گئی تھی ۔ نارمل وزن والی طالبات سے 8 گھنٹوں تک بھوکا رہنے کیلئے کہا گیا اور ان کو کئی تصاویر دکھا کر ایم آر آئی اسکین کیا گیا ۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ جن لوگوں نے 8 گھنٹوں تک کچھ نہیں کھایا تھا ، ان کا غیر جاندار تصاویر جیسے اسٹیپل ، پیڑ اور گیندوں کیلئے وہی رد عمل تھا ، جو رومانٹک تصاویروں کیلئے تھا ۔ ان تصویروں میں انہیں ہاتھ پکڑے جوڑے ، کینڈل لائٹ ڈنر وغیرہ کی تصویریں دکھائی گئی تھیں ۔

اس تجربہ کے بعد ریسرچ کرنے والوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بھوکی خواتین کی سب سے زیادہ توجہ کھانے پر ہوتی ہے ۔ اگر وہ بھوکی نہیں ہے تبھی کسی اور چیز جیسے رومانس پر زیادہ توجہ دے پاتی ہیں ۔
First published: Jan 13, 2020 12:38 PM IST