کولکاتہ میٹرو نے گنگا (ہگلی) ندی کے نیچے سے پہلی میٹرول ریک کو ہاوڑہ میدان تک لے جا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ طویل انتظار کے بعد بدھ کو ملک کیپہلی میٹرو ٹرین گنگا ندی کے نیچے سے دوڑی۔ ہنوستان میں یہ پہلا انڈر واٹر میٹرو پروجیکٹ ہے۔ اس تاریخی لمحے کا گواہ بنے کولکاتہ میٹرو ریلوے کے جنرل منیجر پی اُدئے کمار ریڈی۔
کولکاتا کے مہاکرن سے ہاوڑہ میدان اسٹیشن تک میٹرو ریل کے ریک نمبر MR-612 نے اپنا پہلا سفر کیا۔ ریک نے صبح 11.55 بجے ہگلی ندی کو عبور کیا۔ اس دوران ریڈی کے ساتھ میٹرو کے ایڈیشنل جنرل منیجر ایچ این جیسوال، کولکتہ میٹرو ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ (کے ایم آر سی ایل) کے ایم ڈی اور میٹرو کے دیگر سینئر افسران بھی تھے۔ ٹرین کی آمد کے بعد ریڈی نے ہاوڑہ اسٹیشن پر پوجا کی۔ یہ بھی پڑھیں:
چیف پبلک ریلیشن آفیسر کوشک مترا نے بتایا کہ بعد میں ریک نمبر MR-613 کو بھی ہاوڑہ میدان اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ اسے ایک تاریخی واقعہ بتاتے ہوئے جنرل منیجر نے بتایا کہ ہاوڑہ میدان سے ایسپلینڈ تک ٹرائل رن اگلے سات ماہ تک جاری رہے گا اور اس کے بعد اس سیکشن پر باقاعدہ سروس شروع ہو جائیں گی۔ کے ایم آر سی ایل کے تمام ملازمین، انجینئرز جن کی کوششوں اور نگرانی میں یہ انجینئرنگ کمال حاصل ہوا ہے وہ خوش ہیں کہ ان کا خواب پورا ہو گیا ہے۔
کوشک مترا ،میٹرو ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کے مطابق، یہ میٹرو ریلوے کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ کئی رکاوٹوں کو عبور کرنے کے بعد ہم دریائے ہگلی کے نیچے ریک چلانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کولکتہ اور اس کے مضافات کے لوگوں کو جدید ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کی طرف یہ ایک انقلابی قدم ہے۔ یہ دراصل، ہندوستانی ریلوے کی طرف سے بنگال کے لوگوں کو بنگلہ نئے سال پر ایک خصوصی تحفہ ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔