ملکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور میں سے کون ہوگا کانگریس کا صدر؟ پیر کو ووٹنگ، تیاریاں مکمل
ملکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور میں سے کون ہوگا کانگریس کا صدر؟ کل ہوگی ووٹنگ، تیاریاں مکمل (File Photo)
Congress President Election : کانگریس کے سینئر لیڈروں ملکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور کے درمیان پیر کو پارٹی صدر عہدہ کا انتخابی مقابلہ ہوگا اور کانگریس میں 24 سال بعد نہرو ۔ گاندھی کنبہ کے باہر سے کوئی صدر بنے گا ۔
نئی دہلی : کانگریس کے سینئر لیڈروں ملکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور کے درمیان پیر کو پارٹی صدر عہدہ کا انتخابی مقابلہ ہوگا اور کانگریس میں 24 سال بعد نہرو ۔ گاندھی کنبہ کے باہر سے کوئی صدر بنے گا ۔ ریاستی کانگریس کمیٹیوں کے 9000 سے زیادہ نمائندے خفیہ ووٹنگ کے ذریعہ پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب کریں گے ۔ یہاں پارٹی صدر دفتر میں اور ملک بھر میں 65 سے زیادہ مراکز پر ووٹنگ ہوگی ۔ کانگریس کی 137 سال کی تاریخ میں چھٹی مرتبہ صدر عہدہ کیلئے الیکشن ہورہا ہے ۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا یہاں اے آئی سی سی صدر دفتر میں ووٹنگ کرسکتی ہیں تو وہیں راہل گاندھی کرناٹک میں بیلاری کے سنگنا کللو میں 'بھارت جوڑو یاترا' کے کیمپ مقام پر ووٹنگ میں حصہ لیں گے ۔ ان کے ساتھ پی سی سی کے تقریبا 40 نمائندے بھی ووٹنگ کریں گے، جو یاترا میں شامل ہیں ۔ گاندھی کنبہ کے قریبی ہونے اور کئی سینئر لیڈروں کی حمایت کی وجہ سے کھڑگے کو پارٹی صدر عہدہ کا مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے ۔ حالانکہ تھرور بھی خود کو پارٹی میں تبدیلی کیلئے مضبوط امیدوار کے طور پر پیش کررہے ہیں ۔ وہیں تھرور نے انتخابی تشہیر کے دوران غیر مساوی مواقع کا معاملہ اٹھایا ، لیکن کھڑگے اور پارٹی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی مانا کہ گاندھی کنبہ کے اراکین جوں کے توں ہیں اور کوئی آفیشیل امیدوار نہیں ہے ۔
الیکشن کی اہمیت کے بارے میں پوچھے جانے پر کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ایسے عہدوں کیلئے عام رضامندی بنانے کے کانگریس کے ماڈل پر بھروسہ کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو کے بعد کے دور میں اس ماڈل پر سب سے زیادہ بھروسہ کے کامراج کرتے تھے ۔
رمیش نے کہا کہ کل الیکشن ہے اور یہ یقین مزید مضبوط ہوا ہے ۔ میں اس بات سے بالکل متفق نہیں ہوں کہ تنظیمی الیکشن حقیقت میں کسی بھی طرح سے تنظیم کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں ۔ وہ ذاتی مفادات کو پورا کر سکتے ہیں لیکن اجتماعی جذبے کی تعمیر میں ان کی اہمیت قابل اعتراض ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔