کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھرگے نے آج سبھی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں جاری سرمائی اجلاس کے سیشن کے لیے منصوبہ بندی پر بات چیت کی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے سیشن میں کئی اہم مدعوں پر بحث ہورہی ہے۔ حکومت کئی اہم بلوں کو اس سیشن میں پاس کرانا چاہتی ہے۔
منگل کو پارلیمنٹ میں ہند-چین فوجیوں کے درمیان توانگ میں ہوئی جھڑپ کا مسئلہ چھایا رہا۔ اپوزیشن نے اسے لے کر حکومت سے تیکھے سوال پوچھے ہیں۔ ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے مدعے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکومت کی جانب سے بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں نے موجودہ صورتحال بدلنے کی چینی فوجیوں کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
اس کے علاوہ ایک پارلیمانی کمیٹی نے منگل کو راجیہ سبھا میں سی آر پی ایف اور بی ایس ایف جیسے مرکزی مسلح پولیس فورس میں بہت کم تعداد میں خواتین کی بھرتی پر مایوسی ظاہر کی۔ ساتھ ہی اس کمیٹی نے سرحدی چوکیوں پر مناسب ماحول بنانے کے لیے کارروائی کی مانگ کی ہے جس سے سیکورٹی فورس میں شامل ہونے کے لیے خواتین کو راغب کیا جاسکے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔