உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملکا ارجن کھڑگے نے بتائی کانگریس صدر عہدہ کا الیکشن لڑنے کی وجہ، ششی تھرور کو بھی دیا بڑا پیغام

    ملکا ارجن کھڑگے نے بتائی کانگریس صدر عہدہ کا الیکشن لڑنے کی وجہ، ششی تھرور کو بھی دیا بڑا پیغام

    ملکا ارجن کھڑگے نے بتائی کانگریس صدر عہدہ کا الیکشن لڑنے کی وجہ، ششی تھرور کو بھی دیا بڑا پیغام

    کانگریس کے صدر عہدہ کیلئے آنے والے الیکشن کے امیدوار ملکا ارجن کھڑگے نے واضح کیا کہ اس الیکشن میں کسی کی مخالفت میں نہیں ، بلکہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اترے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس کے صدر عہدہ کیلئے آنے والے الیکشن کے امیدوار ملکا ارجن کھڑگے نے واضح کیا کہ اس الیکشن میں کسی کی مخالفت میں نہیں ، بلکہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اترے ہیں ۔ انہوں نے اتوار کو نامہ نگاروں سے بات چیت میں اس تصور کو بھی خارج کردیا کہ انہیں گاندھی کنبہ کی حمایت حاصل ہے ۔ کھڑگے نے کہا کہ کانگریس کے کئی سینئر اور نوجوان لیڈروں کے کہنے پر وہ انتخابی میدان میں اترے ہیں ۔

      کھڑگے نے اس کے ساتھ ہی بتایا کہ انہوں نے اس الیکشن میں کھڑے دوسرے امیدوار ششی تھرور سے کہا تھا کہ صدر عہدہ کیلئے عام اتفاق سے امیدوار کا انتخاب کیا جانا بہتر ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر تھرور جس صورتحال اور تبدیلی کی بات کررہے ہیں، وہ نمائندوں اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ذریعہ طے کیا جائے گا ۔ ایک شخص پر اس پر کال نہیں لیتا، اس کو اجتماعی طور سے لیا جائے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ریلائنس جیو نے انڈین موبائل کانگریس میں 5 جی سے کنیکٹڈ ایمبولینس متعارف کرائی


      الیکشن لڑنے کے اپنے فیصلہ کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے، اس لئے مجھے میرے سینئر ساتھیوں نے الیکشن لڑنے کیلئے کہا تھا ۔ میں کسی کے خلاف نہیں لڑ رہا ہوں ، میں کانگریس پارٹی کے نظریہ کیلئے لڑ رہا ہوں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی سرحد میں پھر گھسا پاکستانی ڈرون، بی ایس ایف کے جوانوں نے داغی گولیاں


      اسی درمیان پارٹی کے ترجمان گوربھ وللبھ نے بتایا کہ کانگریس صدر عہدہ کے غیر جانندارانہ الیکشن کیلئے دیپیندر ہوڈا ، سید ناصر حسین اور میں نے کانگریس کے ترجمان عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ، اب ہم ملکا ارجن کھڑگے کیلئے انتخابی تشہیر کریں گے ۔

      بتادیں کہ ملکا ارجن کھڑگے کے خلاف پارٹی کے سینئر لیڈر ششی تھرور انتخابی میدان میں ہیں ۔ اگر پارٹی کے ان دونوں لیڈروں میں سے کوئی بھی اپنا پرچہ نامزدگی واپس نہیں لیتے ہیں تو 17 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی ، جس میں 9000 سے زیادہ ڈیلیگیٹ ووٹ ڈالیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: