کرناٹک میں شاندار جیت کے بعد بی جے پی پر جم کر برسے ملکا ارجن کھڑگے، کہی یہ بڑی بات
کرناٹک میں شاندار جیت کے بعد بی جے پی پر جم کر برسے ملکا ارجن کھڑگے، کہی یہ بڑی بات (ANI)
Mallikarjun Kharge on Congress Victory: کرناٹک اسمبلی انتخابات 2013 میں کانگریس نے واضح اکثریت کے ساتھ شاندار جیت حاصل کی ہے ۔ اس جیت سے کانگریس کے سبھی لیڈران کافی خوش نظر آرہے ہیں اور بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھ رہے ہیں ۔
بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات 2013 میں کانگریس نے واضح اکثریت کے ساتھ شاندار جیت حاصل کی ہے ۔ اس جیت سے کانگریس کے سبھی لیڈران کافی خوش نظر آرہے ہیں اور بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھ رہے ہیں ۔ کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں شاندار جیت کے بعد بی جے پی پر جم کر حملہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ 'کانگریس مکت بھارت' چاہتے تھے، انہیں 'بی جے پی مکت دکشن بھارت' ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب پارٹی کو لوگوں کے دکھ درد سمجھنے ہوں گے ۔ ساتھ ہی اپنی انا کو بھی درکنار کرنا ہوگا ۔
کرناٹک میں کانگریس کی جیت کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں کھڑگے نے کہا کہ جو لوگ 'کانگریس مکت بھارت' بنانا چاہتے تھے، انہوں نے ہمارے کئی خلاف باتیں کیں، لیکن آج ایک بات سچ ہوگئی ہے اور وہ ہے 'بی جے پی مکت دکشن بھارت' ، گھمنڈی بیان اب نہیں چلیں گے اور لوگوں کے دکھ درد کو سمجھنا چاہئے ۔ کھڑگے نے کانگریس لیڈروں سے کہا کہ آپ لوگوں کو پوری عاجزی کے ساتھ کام کرنا چاہئے اور زمین سے وابستہ رہنا چاہئے ۔ یہ پارٹی کی جیت نہیں بلکہ لوگوں کی جیت ہے ۔ یہ کسی ایک شخص کی جیت نہیں ہے ۔ ملکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ 35 سال بعد ہمیں تاریخی جیت ملی ہے ۔ یہ ہمیں یاد رکھنا چاہئے ۔ ہم جیتے، کیونکہ ہم سبھی نے مل کر کوشش کی نہیں تو یہ ممکن نہیں ہوپاتا ۔ یہ جیت اجتماعی قیادت کا نتیجہ ہے ۔ ہم نے ایک ساتھ مل کر کام کیا اور ہم جیت گئے ۔ اگر ہم بکھر جاتے تو ہم اسی صورتحال میں رہتے جیسے پچھلی مرتبہ سال 2018 میں تھے ۔
بتادیں کہ کرناٹک میں جیت کیلئے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا اہم کردار بتایا جارہا ہے ۔ پرینکا گاندھی بھی اس جیت کو راہل گاندھی کی جیت قرار دے چکی ہیں ۔ اب سب کی نظریں کرناٹک کے وزیراعلی کے چہرہ پر ٹکی ہوئی ہیں ۔
سدا رمیا اور ڈی کے شیو کمار وزیراعلی عہدہ کی ریس میں شمال ہیں ۔ کل یعنی اتوار کو شام ساڑھے پانچ بجے کرناٹک کانگریس لیچسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوگی، جس کے بعد اہم جانکاری سامنے آسکتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔