کانگریس میں نہیں تھم رہا ہے اختلاف، کھڑگے نے کہا- ہائی کمان کی تنقید کرنے والے پارٹی کو کر رہے ہیں کمزور
الیکشن میں شکست کے لئے پارٹی ہائی کمان کو نشانہ بنانے والے لیڈروں کی تنقید کرتے ہوئے ملکا ارجن کھڑگے (Mallikarjun Kharge) نے جمعرات کو متحد ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے دیگر پارٹی لیڈروں سے ہائی کمان کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 19, 2020 10:40 PM IST

کانگریس میں نہیں تھم رہا ہے اختلاف، کھڑگے نے کہا- ہائی کمان کی تنقید کرنے والے پارٹی کو کر رہے ہیں کمزور
نئی دہلی: ملکا ارجن کھڑگے (Mallikarjun Kharge) نے پارٹی کے کچھ لیڈروں پر کانگریس کو اندر سے کمزور (weakening) کرنے کا الزام لگایا ہے۔ الیکشن میں شکست کے لئے پارٹی ہائی کمان کو نشانہ بنانے والے لیڈروں کی تنقید کرتے ہوئے ملکا ارجن کھڑگے نے جمعرات کو متحد ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے دیگر پارٹی لیڈروں سے ہائی کمان کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ہوکر الیکشن لڑا، یہ افسوس ہے کہ کچھ سینئر لیڈر اعلیٰ قیادت کے خلاف بول رہے ہیں۔ یہ باتیں ملکا ارجن کھڑگے نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جینتی پر منعقدہ تقریب کے دوران کہیں۔
ابنہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی پارٹی اور لیڈروں کو اس طرح کمزور کریں گے تو ہم آگے نہیں جا پائیں گے اور اگر ہمارا نظریہ کمزور ہوگا تو ہم برباد ہوجائیں گے۔ یہ بات ہمیں دھیان میں رکھنی ہوگی۔ ملکا ارجن کھڑگے کا بیان بہار اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد کچھ پارٹی لیڈروں کے بیان کو لے کر آیا ہے۔

سینئر پارٹی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے ایک انگریزی روزنامہ کو دیئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پارٹی قیادت نے شاید ہر الیکشن میں شکست کو ہی اپنی پالیسی مان لی ہے۔
کپل سبل نے دیا تھا بیان
اشوک گہلوت نے کپل سبل کی تنقید کی
کپل سبل کے اس بیان کے بعد کئی کانگریسی لیڈروں نے ان کی تنقید کی ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے پارٹی کے اندرونی معاملات کا ذکر میڈیا میں کرنے کے لئے کپل سبل کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ کپل سبل کو اس طرح سے پارٹی کے اندرونی موضوعات کا ذکر میڈیا میں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی اور اس سے پارٹی کے کارکنان کے جذبات مجروح ہوتی ہیں۔ اشوک گہلوت نے گزشتہ منگل کو اس موضوع کو لے کر کئی ٹوئٹ کئے۔