உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک ارجن کھرگے دیر رات پہنچے احمدآباد، آج سے شروع کریں گے کانگریس صدارتی الیکشن کی تشہیری مہم

    ملک ارجن کھرگے دیر رات پہنچے احمدآباد، آج سے شروع کریں گے کانگریس صدارتی الیکشن کی تشہیری مہم (ANI Pic)

    ملک ارجن کھرگے دیر رات پہنچے احمدآباد، آج سے شروع کریں گے کانگریس صدارتی الیکشن کی تشہیری مہم (ANI Pic)

    ملک ارجن کھرگے جمعرات دیر رات احمدآباد ایئرپورٹ پہنچے۔ وہ جمعہ کو احمدآباد میں سابرمتی آشرم اور گجرات کانگریس کے ریاستی آفس بھی جائیں گے۔ کانگریس صدر کے عہدے کا انتخاب 17 اکتوبر کو ہونے والا ہے۔ انتخابی میدان میں ملک ارجن کھرگے کا مقابلہ ششی تھرور سے ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat, India
    • Share this:
      کانگریس کے صدارتی عہدے کا مقابلہ اب اور دلچسپ ہونے جارہا ہے۔ امیدوار ملک ارجن کھرگے اور ششی تھرور اب اپنی تشہیری مہم پر نکل پڑے ہیں۔ ششی تھرور نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے تو ملک ارجن کھرگے آج گجرات سے اپنے انتخابی مہم کی شروعات کریں گے۔

      اسی کے تحت ملک ارجن کھرگے جمعرات دیر رات احمدآباد ایئرپورٹ پہنچے۔ وہ جمعہ کو احمدآباد میں سابرمتی آشرم اور گجرات کانگریس کے ریاستی آفس بھی جائیں گے۔ کانگریس صدر کے عہدے کا انتخاب 17 اکتوبر کو ہونے والا ہے۔ انتخابی میدان میں ملک ارجن کھرگے کا مقابلہ ششی تھرور سے ہے۔

      اتوار کو جموں -کشمیر تو پیر کو مغربی بنگال پہنچیں گے کھرگے
      ملک ارجن کھرگے آج سے کانگریس کے صدر کے عہدے کے لئے احمدآباد سے انتخابی مہم کی شروعات کریں گے۔ جہاں وہ پہلے سابرمتی آشرم جائیں گے اور پھر پارٹی دفتر میں پی سی سی نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ ممبئی جائیں گے۔ ہفتہ کو وہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کارکنوں سے ملتے ہوئے حیدرآباد اور وجئے واڑہ جائیں گے۔ کھرگے اتوار کو جموں کشمیر اور دہلی میں تشہیر کریں گے۔ اس کے بعد وہ پیر کو مغربی بنگال اور آسام کا دورہ کریں گے اور منگل کو بہار اور اترپردیش کا دورہ کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بیدرکےتاریخی مدرسہ محمودگاواں میں گھس کرپوجاکااہتمام، مسلمانوں میں بےچینی اورعلاقہ میں....

      یہ بھی پڑھیں:
      گربا پروگرام  میں پتھربازی کے ملزموں کو کھمبھے سےباندھ کر پیٹا، پولیس والوں کے خلاف جانچ۔۔

      جعلی کھانسی کی دواؤں سے 14 اموات، پولیس نے ابھی تک چارج شیٹ داخل نہیں کی

      19 اکتوبر کو ہوگی ووٹوں کی گنتی
      کانگریس صدر کے عہدے کے لئے ووٹنگ 17 اکتوبر کو ہونا ہے۔ رائے دہی کے بعد ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی۔ نتائج اسی دن آنے کی امید ہے۔ 9000 سے زیادہ ریاستی کانگریس کمیٹی (پی سی سی ) کے نمائندے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: