آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کو مولانا عمیر الیاسی نے بتایا 'راشٹرپتا'، کہا: ان سے ملنا خوش قسمتی کی بات
آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کو مولانا عمیر الیاسی نے بتایا 'راشٹرپتا'، کہا: ان سے ملنا خوش قسمتی کی بات
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ امام عمیر احمد الیاسی نے جمعرات کو ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ موہن بھاگوت 'راشٹرپتا' اور 'راشٹر رشی' ہیں ۔
نئی دہلی : آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ امام عمیر احمد الیاسی نے جمعرات کو ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ موہن بھاگوت 'راشٹرپتا' اور 'راشٹر رشی' ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بھاگوت ایک میٹنگ کیلئے امام ہاوس آئے تھے ۔ نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے بات چیت میں الیاسی نے کہا کہ موہن بھاگوت سے ملنا میرے کیلئے خوش قسمتی کی بات ہے ۔ وہ ہمارے 'راشٹرپتا' اور 'راشٹر رشی' ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا اتحاد برقرار رہنا چاہئے ۔ ہم سبھی الگ الگ طرح سے پوجا کرسکتے ہیں، لیکن اس سے پہلے ہم سب انسان ہیں ۔ ہم ہندوستان میں رہتے ہیں ۔ ہندوستان وشوگرو بننے کی کگار پر ہے اور ہم سبھی کو اس کیلئے کوششیں کرنی چاہئے ۔
عمیر الیاسی کے بھائی صہیب الیاسی نے کہا کہ ہمارے والد کا آر ایس ایس سے پرانا ناطہ ہے ۔ جمیل الیاسی کے برسی پر موہن بھاگوت مسجد میں آئے تھے ۔ یہ ایک فیملی پروگرام تھا اور اس کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہئے ۔ صہیب الیاسی نے کہا کہ بھاگوت نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کیلئے مسلم دانشوروں کے ساتھ گفتگو کی تھی ۔
آر ایس ایس سربراہ نے الیاسی سے راجدھانی میں کستوربا گاندھی مارگ پر ایک مسجد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ بتادیں کہ بھاگوت نے اگست میں بھی الیاسی سے ملاقات کی تھی ۔ 22 اگست کو ہوئی میٹنگ میں بھاگوت نے سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی ، دہلی کے سابق ایل جی نجیب جنگ، ضمیر الدین شاہ، شاہد صدیقی اور سعید شیروانی سے ملاقات کی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔