உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی کو 2024 میں ہرانے کے لئے متحد ہو اپوزیشن، کانگریس کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں: ممتا بنرجی

    Mamata Banerjee BJP 2024 Elections: ممتا بنرجی نے بی جے پی لیڈروں کے ایک طبقے کے ان دعووں کو خارج کردیا کہ چار ریاستوں میں جیت 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے لوگوں کے دماغ کی حالت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ سبھی اپوزیشن جماعتوں کو بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ایک ساتھ آنا چاہئے۔ کانگریس کا انتظار کرنے کی کوئی ضرورت نہین ہے‘۔

    • Share this:
      کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے جمعہ کو کہا کہ چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت ’عوامی مینڈیٹ کا صحیح انتظام نہیں‘ ہے۔ ممتا بنرجی نے اس کے ساتھ ہی بی جے پی پر انتخابی مشینری کا استعمال کرکے ووٹ لوٹنے کا الزام بھی لگایا۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن اتحاد کی اپنی اپیل کی دوہراتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ’بیکار بیٹھے‘ رہنے اور کانگریس کا انتظار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

      انہوں نے کہا کہ ’کچھ ریاستوں میں جیت حاصل کرنے پر پارٹی کو زیادہ ہلا نہیں کرنا چاہئے۔ یہ جیت لوگوں کے مینڈیٹ کا صحیح پابندی نہیں ہے۔ یہ فیصلہ ووٹوں کو لوٹنے کے لئے انتخابی مشینری کے کھلے طور پر استعمال کے سبب ہے‘۔ ممتا بنرجی نے کہا، ’اکھلیش یادو (سماجوادی پارٹی کے) مینڈیٹ کے سبب نہیں، بلکہ ووٹوں کی لوٹ کے سبب ہارے ہیں‘۔ وہ مغربی بنگال حکومت کے ذریعہ اسمبلی میں 23-2022 مالی سال کے لئے ریاست کا بجٹ پیش کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

      اکھلیش یادود کو مایوس نہیں ہونا چاہئے

      ممتا بنرجی نے سماجوادی پارٹی کے ذریعہ ای وی ایم کے ویڈیو کے تنازعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’اگر ایک ڈی ایم (وارانسی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ) کو ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کو ہٹانے کے لئے معطل کیا جاتا ہے، تو یہ بہت بڑی بات ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اکھلیش یادو کو ہرانے کے لئے یہ سب کیا گیا، ووٹوں کی لوٹ ہوئی تھی۔ اکھلیش یادو کو مایوس اور پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ انہیں لوگوں کے پاس جانا چاہئے اور اسے چیلنج دینا چاہئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: